مچھر خون کیوں چوستے ہیں؟؟

خون مچھروں کی خوراک بالکل بھی نہیں ۔ وہ خون تب چوستے ہیں جب وہ انڈے دینے والی ہوتی ہے ۔ یہ خون انکے انڈوں کو پروٹین فراہم کرتی ہے ۔ اگر وہ خون نہيں چوسنگے تو ان کے انڈوں سے بچے نہیں نکلینگے یا بہت ہی کمزور نکلتے ہیں ۔ مچھر مختلف گھاس اور پودوں کا رسخوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں
یاد رکھیں مچھر اپنی حس کےذریعے 160 فٹ کی دوری سے پتہ لگا لیتے ہیں کہ آپ کہاں پر ہیں
مچھر کا نشانہ O بلڈ گروپ والے ذیادہ بنتے ہیں اسکے بعد B والے اور پھر A والے۔ 85% لوگوں کے جسم سے ایسے سگنلز نکلتے ہیں جسکو مچھر محسوس کرکے آپکے بلڈ گروپ کااندازہ لگاتے ہیں
عموماً ذیادہ صحت مند لوگ، گستاخی معاف، موٹے لوگ سانس کے ذریعے ذیادہ کاربن ڈایکسایڈ خارج کرتے ہیں تو مچھر کو متوجہ کرتی ہے کہ صاحب کہاں پر ہے۔ اسی وجہ سے مچھر سیدھا آپکے چہرے کی طرف آتے ہیں
مچھر کو متوجہ کرنے والی چیز پسینہ اور وہ بندہ جسکا جسم کسی وجہ سے گرمہو۔ گرم جسم انکی پسندیدہ باڈی ہے۔ اسی وجہ سے آپ ورزش کہ دوران اگر سستانے بیٹھ جاتے ہیں تو تب آپکا جسم گرم ہوتا ہے اور پسینہ بھی ہوتا ہے تو بیٹھتے ہی مچھر کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں
ہمارے جسم پر حفاظت کےلئے کچھ بیکٹیریا ہوتے ہیں جنکی وجہ سے وہ سکن پر ایسے کیمیکل بناتے ہیں جومچھر محسوس کر سکتے ہیںحاملہ خواتین مچھر کا ذیادہ شکار بنتے ہیں کیونکہ وہ عام عورتوں کے مقابلے میں ذیادہ کاربنڈائ آکسائڈ سانس کے ذریعے خارج کرتے ہیں۔ حاملہ عورت عام عورت کی نسبت 21 فیصد ذیادہ کاربنڈائکسایڈ خارج کرتی ہے اور انکا جسم دوسروں کی نسبت گرم بھی ہوتا ہےگہرے رنگ کےکپڑے یعنی کالے، سرخ اور اسی طرح تیز رنگ مچھروں مچھروں کو دور سے نظر آتے ہیںاور وہ لوگ بھی ذیادہ شکار بنتے ہیں جو شراب پیتے ہیں۔
مچھروں سے کیسے بچا جائے ؟
سب سے بہتر یہی ہے کہ آپ اسکے نشوونما والی جگہیں جیسے کھڑا پانی ، پانی بھرے ٹائروں کو ختم کریں
مچھر دانی کا استعمال کریںجسم پر موسپل یا کوئی اور ریپیلنٹ لگائیں
رات کو تیز رنگ کے کپڑے پہننے سے گریز کریں اور کھلے کپڑے پہنا کریں
مچھر مارنے کےلئے کوئی بھی برقی آلے کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ پیسے اور بجلی کا ضیاع ہے
جسم کو پسینے سے صاف رکھیں
خوراک میں پودینے اور لہسن کا استعمال کیا کریں
پودینےکا پانی چھڑکنے یا جسم کے کھلے حصوں پر پودینہ یا لہسن معمولی مقدار میں ملنے سے بھی مچھر پاس نہیں آئنگے
دھنیا ، میری گولڈ ، پودینہ ، لیمن گراس کے پودے اگانے سے بھی مچھر بھاگ جاتے ہیں
پانی میں لونگ پیس لیں اور لیموں ڈالیں اور وہ پانی کھلے جسم پر لگانے سے بھی مچھر کے حملے سے بچاجا سکتا ہے ۔
اگر مچھر کافی ذیادہ ہو تو Lambda یا icon کیمیکل سپرے کریں گھر کی دیواروں پر اور آس پاس مگر سپرے کرتے وقت حد درجہ احتیاط سے کام لیں ۔
بستر کے آس پاس الاچی کے درخت یعنی Euclyptus کے پتے رکھنے سے بھی مچھروں کے حملے سے بچا جا سکتا ہے

اعزاز احمد

3 تبصرے “مچھر خون کیوں چوستے ہیں؟؟

  1. Wow, wonderful blog structure! How lengthy have you ever been blogging for? you make blogging glance easy. The full glance of your web site is fantastic, as well as the content! You can see similar: sklep online and here e-commerce

  2. Good site you have got here.. It’s hard to find high-quality writing like yours these days. I really appreciate individuals like you! Take care!! I saw similar here: sklep and also here: ecommerce

اپنا تبصرہ بھیجیں