‏سینیٹر انوار الحق کاکڑ کون ہیں ؟

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے انوارالحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں

انوار الحق کاکڑ بلوچستان کی سیاست میں پہلی بار 2008 میں منظر عام پر آئے تھے اس سے قبل انوار الحق کاکڑ بطور اورسیز پاکستانی برطانیہ میں مقیم تھے تاہم 2008 میں بلوچستان کی سیاست میں انٹری کے بعد انہوں نے پہلی بار 2008 میں مسلم لیگ( ق) کی ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تاہم الیکشن ہار گئے اور دوسری پوزیشن پر رہے

اس کے بعد سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ن میں متحرک رہے

انوار الحق کاکڑ سال 2015 سے 2017 تک وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے ترجمان تھے

سال 2018 کے آغاز میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کیلئے اٹھنے والی بغاوت میں انوار الحق کاکڑ بھی سرفہرست تھے اور نواب ثناء اللہ زہری کیخلاف عدم اعتماد میں پیش پیش رہے بعد میں وہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ تھے سال 2018 میں عبدالقدوس بزنجو کی آشیرباد سے انوار الحق کاکڑ آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے

تاہم انور الحق کاکڑ اس وقت سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب میر جام کمال خان عالیانی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور آخری سیاسی ملاقات سینیٹر انوار الحق کاککڑ نے جون میں چیف آرگنائزر /سینئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز سے میر جام کمال خان عالیانی کے ہمراہ ملاقات کی تھی

انوار الحق کاکڑ کا آبائی وطن ژوب ڈویژن ضلع قلعہ سیف اللہ تحصیل مسلم باغ وادی کان مہترزئی کلی سرہ خولہ کان مہترزئی سے ہیں. قوم کاکڑ سنٹیاء کے ذیلی شاخ عیسی خیل سب برانچ نوح زئی سے تعلق رکھتے ہیں
*مشہور بزرگ پیر میاں عبدالحکیم کاکڑ عرف نانا صاحب آف تل چھوٹیالی کا تعلق بھی قوم نوح زئی سے ہے

‏سینیٹر انوار الحق کاکڑ کون ہیں ؟” ایک تبصرہ

  1. You are truly a just right webmaster. The web site loading velocity is incredible. It sort of feels that you are doing any distinctive trick. Furthermore, the contents are masterwork. you have performed a fantastic activity on this subject! Similar here: bezpieczne zakupy and also here: Sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں