سعودیہ کیساتھ بھی تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں؛ اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی’ ’عرب اسرائیل تنازع‘‘ کے خاتمے کے لیے بڑی پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے۔

خبر رساں اجنسیوں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یروشلم میں امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی سینیٹر سے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے معاہدہ طے پاجاتا ہے تو یہ مشرق وسطیٰ اور دنیا دونوں کے لیے یادگار اور تاریخی نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار اس وقت کیا ہے جب چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے 2016 سے معطل سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ کیا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیل کے 2020 سے امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال ہوگئے تاہم سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی کو فلسطین کے دو ریاستی حل سے مشروط کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں