دو روزہ سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرڈویژنل آرچری چیمپئن شپ

دو روزہ سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرڈویژنل آرچری چیمپئن شپ 22جون سے بھوربن سٹیڈیم مری میں شروع ہوگی
چیمپئن شپ میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی مردوخواتین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کریں گی
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہدزمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل ہوں گے
آرچری کا کھیل مردوخواتین میں مقبول ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرڈویژنل آرچری چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب
سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں بھی آرچری کے کھلاڑیوں کوکوالیفائیڈ کوچز تربیت دے رہے ہیں،ڈاکٹر آصف طفیل

جون2023ء۔دو روزہ سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرڈویژنل آرچری چیمپئن شپ 22جون بروز جمعرات سے بھوربن سٹیڈیم مری میں شروع ہورہی ہے جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی مردوخواتین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کریں گی،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہدزمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل ہوں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو روزہ سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرڈویژنل آرچری چیمپیئن شپ میں ٹیم ایونٹ، امیچور،30،70میٹرز اور اوپن کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انہوں نے مزیدکہا ہے کہ آرچری کا کھیل مردوخواتین میں مقبول ہے اور اس میں بہت ٹیلنٹ ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں بھی آرچری کے کھلاڑیوں کوکوالیفائیڈ کوچز تربیت دے رہے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب تمام کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کررہاہے، ہر کھیل کے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔

2 تبصرے “دو روزہ سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرڈویژنل آرچری چیمپئن شپ

  1. Hi there, just became alert to your blog through Google, and found that it is truly informative. I am gonna watch out for brussels. I’ll be grateful if you continue this in future. Many people will be benefited from your writing. Cheers! Lista escape room

اپنا تبصرہ بھیجیں