قدیمی سالانہ عرس مبارک زہد الانبیا ؑ

قدیمی سالانہ عرس مبارک زہد الانبیا ؑ حضور السخی السید احمد شاہ شاہ غوث الکاظمی الموسوی الحسینیالمشہدی قادری نوشاہی یکم تا تین جون، بدوملہی سرتاج الفقرائ حضورالسخی السید شاہ صفدر کاظمی بردار اصغر شاہ غضنفر سرکار بھوری والے غریب نوازؒ، موجودہ سجادہ نشین و فیض رساںفخر سادات کاظمیہ، بدوملہی شریف صاحبزادہ السخی السید فہد رضا کاظمی فرزند ارجمند حضور سید سید شاہ جواد ؒ کاظمی سرکار نے اپنے موروث اعلیٰ زہد الانبیائ ؑ حضور السخی السید احمد شاہ غوث ؒ الکاظمی کے قدیمی سالانہ عرس مبارک جس کی سرکار شاہ صاحب نے بنیاد رکھی کے مقدس ترین روحانی موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ درگاہ عالیہ بدوملہی شریف کے مرکزی سجادہ نشین و فیض رساں صاحبزادہ السخی السید سلمان نیاز احمد عالی سرکار الکاظمی کی سرپرستی میں ہم تمام خاندان سادات کاظمیہ جن میں سر فہرست سرکار شاہ غضنفر بھوری والے غریب نواز کے موجودہ سجادہ نشین و فیض رساں صاحبزادہ السخی السید علی دان الکاظمی ، زہد الانبیائ حضور السخی السید حسین شاہ بادشاہ الکاظمی کے موجودہ سجادہ نشین و فیض رساں صاحبزادہ السخی السید وسیم عباس الکاظمی ، حضور السخی السید شاہ نوا زش علی الکاظمی کے موجودہ سجادہ نشین و فیض رساں صاحبزادہ السخی السید اسجد علی الکاظمی، زیب سجادہ صاحبزادہ السخی السید علی عمار شاہ الکاظمی کی مشاورت سے اپنے اس خاندانی تاریخی روحانی تہوار کی مقصدیت کو جو کہ بلا تفریق انسانوں کے درمیان محبتوں کا فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے تحفظ کی آئینہ دار ہے ۔

قدیمی سالانہ عرس مبارک زہد الانبیائ ؑ

ہمیشہ اپنے کردار میں اور گفتار میں تازہ دم رکھیں گے۔ پاک پرورگار محمد ؐو آل محمد ؑ کے صدقے میں اپنے ہاتھوں اور زبانوں سے انسانیت کے لیے فائدہ مند رکھے ۔ آمین ۔ صاحبزادہ السخی السید فہد رضا کاظمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بدوملہی شریف شہر میں تقریباً 560سال قبل سید کسراچکوال جوکہ الکاظمی الموسوی الحسینی المشہدی سادات عظام کا بر صغیر پاک و ہند میں قدیمی و تاریخی مرکز ہے سے حضور السخی السید شاہ نذر ؒشاہ دیوان ؒکے سگے چھوٹے بھائی برصغیر کے عظیم ترین مبلغ دین اسلام حضور السخی السید شاہ امر حسین نر ناصر ؒ اور حضور السخی السید شاہ معروف الکاظمی پہلے امرتسر بعد میں موجودہ ریلوے سٹیشن بدوملہی شریف کے بالکل سامنے ٹبہ شریف پر آ کر آباد ہوئے جو آج کل بدوملہی شریف کے مرکزی داخلی شاہ جوادؒ چوک کے نام سے مشہور ہے۔ آپ کا سلسلہ طریقت قادری قلندری تھا ۔جو کہ آپ کے پوتے شاہ زاہد علی الکاظمی تک قائم رہا۔ بعد میں آپ کے بھائی شاہ صدر الدین الکاظمی الموسوی الحسینی المشہدی قلعہ دڑاور بہاولپور میں آپ کا مزار اقدس ہے۔آپ قادری سچیاری
نوشاہی سلسلہ طریقت کے معروف روحانی پیشوا حافظ عبد الغفورمزار پاک جلندھر شریف کے دست حق پرست پر بیعت کا شرف حاصل کیاجب کہ حافظ عبدالغفور ؒ حافظ قائم دین برق اندازمزار پاک پاکپتن شریف کے فیض یافتہ مرید با مراد تھے اور حافظ قائم دین برق انداز ؒ حضور پیر محمد سچیار غریب نواز مزار پاک نوشہرہ شریف  کے مرید فیض یافتہ تھے۔

قدیمی سالانہ عرس مبارک زہد الانبیائ ؑفقرائ کے علم میں تھاکہ انڈیا اور پاکستان کی پارٹیشن ہو گی اسی لیے حضور السخی السید احمد شاہ غوث ؒ الکاظمی کے سالانہ عرس پاک میںسچیار غریب نوا ز سجادگان باقائدہ ہر سال تشریف لاتے ہیں۔مرکزی سجادہ نشین عالی سرکار ان کے استقبال اور میزبانی کے علاوہ عزت ، ادب اور احترام میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے جسے وہ طریقت کی نما ز جانتے ہیں ۔ ان شااللہ عالی سرکار کی سرپرستی میں سید فہد رضا کاظمی سمیت تمام خاندان سادات کاظمیہ اپنے آبا واجداد کی طریقت پر چل کر انسانیت کی رشد وہدایات اور اتحاد انسانیت کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کی وجہ عظیم بنے رہیں گے۔ اس سے پہلے ماضی قریب و بعید میں ہمارے خاندان سادات کاظمیہ کے عظیم ترین روحانی بزرگوار حضور سخی سید علی احمد شاہ الکاظمی المعروف بابا جی غریب نواز ؒ نے مرکز دیہی ہسپتال کے لیے اپنے ذاتی اراضی میں سے 6ایکڑ اور باقی خاندان کی 2ایکڑ ملا کر 8ایکڑ جگہ فراغ دلی سے مستقل دان کر دی۔ آج یہی ہسپتال رورل ماڈل ہسپتال کی جگہ کام کر رہا ہے۔ زیادہ جگہ ہونے کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح کا تعمیر بھی ہو رہا ہے۔

قدیمی سالانہ عرس مبارک زہد الانبیائ ؑ

بابا جی غریب نواز نے اور حضور السخی السید چن پیر شاہ الکاظمی نے اپنی کافی ساری اراضی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے لیے وقف کر دی۔ کیونکہ علاوہ بدوملہی شریف کے ان گنت دیہاتوں کی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے کوئی ہائی سکول نہیں تھا ۔ خاندان سادات کاظمیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً تمام تعلیمی اداروں کو مالی سرپرستی حاصل ہوتی رہتی ہے۔ بابا جی غریب کے قائم کردہ سید فقیر اللہ شاہؒ ٹرسٹر جسٹرڈانٹر نیشنل پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ کئی سال پہلے سید علی احمد شاہ ہسپتال کو وجود میں لایا گیا۔ اس ہسپتال کی تعمیر اور کارکردگی سے مقامی طور صحت کے بنیادی مسائل کے حل میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

قدیمی سالانہ عرس مبارک زہد الانبیائ ؑ

مذکورہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام خاندان سادات کاظمیہ کے عروس ہائے مبارک کے مقدس مواقع پر فری طبی ہومیو، ایلو پیتھک اورفری آئی کیمپس و فری ڈینٹل کیمپس کے مسلسل انعقاد سے علاقہ بدوملہی شریف کے غریب نادار اوردکھی انسانیت کو صحت کے مسائل کے حل کے لیے دیر پا فوائد ملتے رہے ہیں اور مل رہے ہیں۔ خاندان سادات کاظمیہ کے عظیم ترین روحانی بزرگ سید الاساتذہ حضور السخی السید شاہ جواد کاظمی کے حکم خاص پر آپ کے فرزندارجمند السخی السید فوادرضا کاظمی سابق ناظم سٹی بدوملہی اور صاحبزادہ السخی السید فہد رضا الکاظمی نے اپنی موروثی ملکیتی اراضی سے قبرستان کی تعمیر کے لیے کافی ساری جگہ بخش دی اور مقامی صحافی برادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بدوملہی پریس کلب کے دفتر کی تعمیر کے لیے اپنی کمرشل اراضی میں سے پانچ مرلے جگہ وقف کر دی۔ اور اس عرس مبارک کی افادیت کو وسعت دیتے ہوئے مقامی سطح پر سید فقیر اللہ شاہ ٹرسٹ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام بیمار لاغر اور دکھی انسانیت کی داد رسی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔ اللہ پاک ہماری توفیقات میں اضافہ فرمائے۔آمین
اس موقع پر سید علی جی، سید وسیم عباس کاظمی اور سید علی عمار شاہ کاظمی بھی موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں