پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا

لاہور13مارچ:
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا10 واں اجلاس
پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے تعاون سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد رمضان ریلیف پیکیج کااعلان کردیا

پنجاب کابینہ کا رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کا تاریخ ساز فیصلہ

پنجاب کابینہ نے53ارب روپے کے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے
انقلابی پروگرام کی منظوری دے دی

خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت60ہزار روپے سے کم آمدن والے خاندانوں کو آٹے کے تھیلے مفت دیئے جائیں گے

ایک خاندان رمضان المبارک کے دوران شناختی کارڈ کے ذریعے 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے فری لے سکے گا

تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ خاندان اور 10 کروڑ افراد مفت آٹے کے پیکیج سے مستفید ہوں گے

مفت آٹے کے پیکیج سے تقریباً پنجاب کی 90فیصد آبادی مستفید ہوسکے گی

مخصوص کریانہ سٹورز، ٹرکنگ پوائنٹس اور یوٹیلٹی سٹورز پر مفت آٹا دستیاب ہوگا

خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز 25شعبان سے کیاجائے گا

یہ پیکیج 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی صوبہ بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے سٹورز اور ٹرکنگ پوائنٹس مزید بڑھانے کی ہدایت

بڑے سٹورز کو بھی مفت آٹے کی فراہمی کے لئے خصوصی کاؤنٹرزبنانے کا پابند کیاجائے۔محسن نقوی
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ گھرانے مفت آٹے کا خصوصی پیکیج لے سکیں گے

غیر رجسٹرڈ اہل خاندان بھی فون کے ذریعے رجسٹریشن کرا کر مفت آٹا حاصل کرسکیں گے

کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈپی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گے

مفت آٹے کی فراہمی کے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

میرے سمیت صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس او رپوری انتظامی مشینری اس نیک کام کی کامیابی کے لئے فیلڈ میں موجود رہے گی۔
محسن نقوی

اس پروگرام کی کامیابی کے لئے سب نے دن رات محنت کرنی ہے۔ محسن نقوی

یہ قومی ذمہ داری بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع بھی۔ محسن نقوی

سیکرٹری خوراک نے کابینہ کو خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی
صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت

پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا” ایک تبصرہ

  1. You’re in point of fact a excellent webmaster. This website loading pace is incredible. It sort of feels that you are doing any unique trick. Also, the contents are masterwork. you have performed a magnificent task on this subject! Similar here: ecommerce and also here: Sklep online

اپنا تبصرہ بھیجیں