قرآن میں معاشی مشکلات کا حل

1 گناہ کا ترک کرنا رزق و روزی میں اضافہ کا سبب ہے

وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَ جْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا ویرزقه من حیث لایحتسب

جو شخص گناہ نہیں کرتا
اللہ اس کی مشکلات کو حل کردیتا ہےاور اسکی روزی ایسی جگہ سے پہنچاتا ہے جس کا اس نے سوچا بھی نہ ھو

2 اگر لوگ گناہ کو ترک کردیں تو زمین و آسمان کی برکتوں کے دروازے کھل جاتےہیں

وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَىٰٓ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَرَكَاتٍ مِنَ السَّمَآءِ وَالْأَرْضِ.

سورہ اعراف ۹۶

اگر لوگ گناہ نہ کریں تو ہم زمین و آسمان کے دروازے اس کیلئے کھول دیتے ہیں…

3 ازدواج اور نکاح فقر و تنگدستی کو برطرف کرتا ہے

وأَنْكِحُوا الْأَيَامَىٰ مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَآئِكُمْ إِنْ يَكُونُوا فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ

سورہ نور آیت ٣٢

جس کے شادی نہ ھوئی ہو وہ نکاح کرے اور فقر سے نہ ڈرےکیونکہ اللہ نے اسکو اپنے فضل سے اسکو بندوں سے بے نیاز کرتا ہے

4 اولاد پیدا ھوجائے تو اللہ اسکا کا رذق بھی دیتا ہے

وَلَا تَقْتُلُوٓا أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ

سورہ انعام ۱۵۱

وَلَا تَقْتُلُوٓا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُم

سورہ اسراء ۳۱

اپنی اولاد کو فقر و تنگدستی کے خوف سے قتل نہ کرو تمہاری اور تمہارے اولاد کی روزی ہمارے اوپر ہے

5 نعمتوں کا شکر باعث افزائش نعمت ہے

…لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ

سورہ ابراهیم ۷

اگر تم ہماری نعمتوں کا شکر کرو گے تو ہم نعمتوں میں اضافہ کرینگے

6 وَمَآ أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ

سورہ سبآ ۳۹

جتنا مال راہ خدا میں خرچ کرو گے خدا اس کی جگہ بھردےگا۔

8 نماز کواھمیت دینا رذق و روزی میں اضافہ کاباعث ہے

رَبَّنَآ إِنِّيٓ أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلَاةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِيٓ إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ

سورہ ابراهیم ۳۷

حضرت ابراهیم ع نے خدا سے کہا خدایا میں اپنی بیوی اور بچے کو مکہ کے اس بیابان میں چھوڑ جارہا ہوں تاکہ نماز قائم کروں پس لوگوں کے دلوں کو ان کی جانب موڑدےاور ان کو روزی دے۔

9 دعا کرنا روزی میں اضافہ کا سبب ہے

ادْعُونِيٓ أَسْتَجِبْ لَكُمْ

مجھے پکارو میں اجابت کرونگا

12 قرض دینا روزی میں اضافہ کا سبب ہے

مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُٓ أَضْعَافًاکثیره (

سورہ بقره ۲۴۵

جو شخص خدا کی خاطر محتاج کو قرض حسنہ دیگا خدا اس کی روزی میں کئی گنا اضافہ کردیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں