شب براءت…

شب یعنی رات اور براءت یعنی بیزاری و تبرا۔دوری اختیار کرنا
ہر شے کی حقیقت اس کے معنی میں چھپی ہوئی ہے اگر انسان معنی کو جان لے تو حقیقت کو پا لے گا۔ یہ رات بھی انہی کے لیے فائدہ مند ہے جو شب براءت کے معنی و مطالب کو جانتے ہیں۔
شب براءت یعنی تبراء و بیزاری والی رات۔یعنی دوری والی رات
یہ طلب مغفرت کی رات ہے یعنی ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ ہمیں جہنم سے بچا لے ۔
تو کیا اللہ صرف دعاؤں سے انسان کو جہنم سے بچا لے گا۔ یہ جو مسلمانوں کے سبھی فرقے خصوصا اس رات کو اللہ سے مغفرت کی اپیل کرتے ہیں اور جہنم سے بچنے کی دعا کرتے ہیں تو کیا اللہ ان کی دعاؤں کو قبول ۔ اگر تو ایسا ممکن ہے کہ اللہ سبھی کی دعا کو قبول کرلے تو پھر مسلمانوں کا ہر گروہ جنت میں جائے گاجبکہ ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ تہتر میں سے بہتر گروہ جہنم میں جائیں گے اور صرف ایک ہی جنت میں جائے گا۔ اس فرمان رسول (ص) کےتوتمام فرقے معتقد ہیں۔تو پھر کیسے ممکن ہے کہ رسول اللہ (ص) تو ایک مخصوص گروہ کو جہنم سے دوری کا سرٹیفکیٹ دیں اور اللہ تمام فرقوں کو جہنم سے دعاؤں کے نتیجے میں بچا لے۔
اللہ تو اپنے حبیب (ص) کی بات مانے گا ناں کیونکہ اللہ کا حبیب (ص) بھی تو اس کی وحی کے بغیر بولتا نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے جو قول رسول (ص) ہے وہی قول خدا ہے۔
تو اس بابرکت رات میں جہنم سے بچے گا وہی جو جتنی گروہ میں سے ہوگا اور جنتی گروہ کے بارے اللہ اور اس کے رسول (ص) کا فرمان ہے:
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
اِنَّ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ اُولٰٓئِكَ هُـمْ خَيْـرُ الْبَرِيَّةِ (7)
بیشک جو ایمان والے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں وہی بہترین مخلوق ہیں۔ ( سورہ البینہ )
ابن عباس سے منقول ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ نے حضرت علی (ع) کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا
هو أنت و شیعتک، تأتی أنت و شیعتک یوم القیامة راضین مرضیین
اے علیؑ !وہ آپ اور آپ کے شیعہ ہیں ،قیامت کے روز آپ اور آپ کے شیعہ اس حال میں حاضر ہو نگے کہ خدا آپ سے راضی اور آپ خدا سے راضی ہو گے۔
(حاکم حسکانی، شواہد التنزیل، ج۲، ص۳۵۸)
امیرالمومنین مولا علی ؑ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (ص) نے مجھ سے فرمایا:
کیا آپ نے اللہ کا یہ ارشاد نہیں سنا کہ وہ قرآن میں فرماتا ہے:۔
” بے شک جو ایمان والے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں وہی بہترین مخلوق ہیں” ( سورہ البینہ 7)
فرمایا: یا علی ؑ ! وہ آپ اور آپ کے شیعہ ہیں ۔ میرے وعدہ کی جگہ حوض کوثر ہے جب امتوں کو حساب کے لیے لایا جائے گا تو آپ کو ( الغر المحجلین ) پکارا جائے گا۔
( الدر منثور التفسیر بالماثور جلال الدین سیوطی صفحہ 578)
حضرت ابوسعید خدری نے رسول اللہ (ص) سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:
( علی ؑ خیر البریۃ) ” علی ؑ ! تمام مخلوق سے اعلیٰ ہیں۔
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (ص) کے پاس حاضر تھے کہ مولا علی ؑ تشریف لائے ۔ رسول اللہ (ص) نے فرمایا۔ تمہارے پاس میرا بھائی آیا ہے ۔
جابر کہتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ (ص) کعبہ کی طرف ملتفت ہوئے آپ نے کعبہ کی دیوار پر ہاتھ مار کر فرمایا:
” اس کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ۔ ( ان ھٰذا وشیعۃ ھم الفائزون یوم القیامۃ )
” بیشک علی ؑ اور اس کے شیعہ قیامت کے دن کامیاب ہوں گے ”
حضرت جابر کہتے ہیں :۔ جب اصحاب محمد (ص) مولا علی ؑ کو آتے دیکھتے تو کہتے!
( قد جاء خیرالبریۃ ) ” وہ خیر البریہ آگئے۔ یعنی جو تمام مخلوق سے بہتر ہیں اعلیٰ ہیں وہ آگئے۔ ( نور الثقلین ترجمہ فرائد السمطین صفحہ 110)
رسول اللہ (ص) نے فرمایا:
” خیر البریہ سے مراد علی ؑ اور ان کے شیعہ ہیں ” ( تفسیر الطبری جامع البیان عن تاویل القرآن صفحہ 556)
تو اس سے پتہ چلا کہ یہ رات مولا علی ؐ کے شیعوں کے لیےمبارک ہے اور دشمنان علی ؐ کے لیے بڑی بھاری ہے ، وہ جتنا بھی بارگاہ خدا میں گڑگڑا کر رو دھو کر اپنا حال بیان کریں کہ اللہ کو ان پر ترس آجائے تو ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اللہ دشمنان علی ؐ پر بڑا غضب ناک ہوتا ہے۔ چاہے وہ کتنا بڑا نمازی ہی کیوں نہ ہو اور اللہ شیعان علی ؐ پر بڑا مہربان ہے چاہے وہ گناہگار ہی کیوں نہ ہو۔
یہ رات دشمنان محمدوآل محمد (ص) پر تبراء کرنے ، ان سے دوری اختیار کرنے اور ان سے بیزاری اختیار کرنے کی رات ہے۔ اس رات کی مخصوص دعا یہی ہے کہ
اے بار الٰہا! ہم محمدوآل محمد (ص) کے دکھ اور سکھ میں ان کے ساتھ ہیں اور جنہوں نے ان پر ظلم کیے ہیں ان سے بیزاری اور تبراء کا اعلان کرتے ہیں۔ہمارا شمار محمدوآل محمد (ص) کے شیعوں میں ہو، ہماری پہچان محمدوآل محمد (ص) کا شیعہ ہو۔ الٰہی آمین یا رب العالمین۔
تو میری طرف سے تمام مومنین کو شب براءت کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔

شب براءت…” ایک تبصرہ

  1. Wow, fantastic weblog structure! How lengthy have you been blogging for? you make blogging glance easy. The overall glance of your web site is excellent, let alone the content material! You can see similar here dobry sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں