🔷 خدا سے تجارت 🔷

ایک بار حضرت موسٰی علیہ السلام اللہ تعالٰی سے ہمکلام ہونے جارہے تھے تو ایک تنگ دست انسان نے انہیں روک کر کہا؛
“اے اللہ کے نبی! جب آپ وہاں جائیں تو میری بھی عرضداشت پیش کیجیے گا کہ میرے حصے کا جتنا رزق ہے، وہ اللہ ایک بار ہی مجھے دے دے تاکہ میں ایک دن ہی سہی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پیٹ بھر کر کھا سکوں.

حضرت موسٰی علیہ السلام نے جا کر حسب وعدہ وہی عرضداشت پیش کی تو جواب آیا؛
اے موسٰیؑ! اس بندے کا رزق صرف ایک بوری اناج کے برابر ہے اسلیے اسے تنگ دستی کیساتھ دیتا ہوں کہ ساری عمر اسے رزق ملتا رہے۔

حضرت موسٰی علیہ السلام نے واپسی پر یہی جواب اس سائل کو دے دیا۔

اس نے پلٹ کر کہا؛
“اے اللہ کے نبی! آپ کا جب دوبارہ جانا ہو تو اللہ کے سامنے دست بدستہ عرض فرمائیے گا کہ مجھے وہ ایک بوری رزق ایک دفعہ ہی عنایت کر دے تاکہ میں پیٹ بھر کر کھا سکوں۔

حضرت موسٰی علیہ السلام نے ایسا ہی کیا اور اگلی بار اللہ کی جانب سے اس کا سارا رزق ایک بار ہی مل گیا۔

پھر حضرت موسٰی علیہ السلام کچھ عرصے بعد وہاں سے گزرے تو دیکھا وہ شخص بہت اچھے حال میں تھا اور اسکے گھر کے آگے دیگیں چڑھی ہوئی تھیں۔

حضرت موسٰی علیہ السلام کو حیرت ہوئی آپ نے جا کر عرض کی؛
اے باری تعالیٰ! آپ کا کہا پتھر پر لکیر ہے مگر میں اتنے عرصے بعد گزرا ہوں مگر اس کا رزق تو ابھی تک جاری ہے بلکہ بہت اچھے طریقے سے اسے مل رہا ہے۔

اللہ نے فرمایا؛
اے موسٰی! تم سچ کہتے ہو مگر وہ شخص بہت ذہین نکلا اس نے دیئے گئے رزق سے خود بھی کھایا اور گھر والوں کو بھی پیٹ بھر کر کھلایا مگر جو رزق باقی بچا وہ اس نے میری راہ میں خیرات کر دیا اور یہ میں نے ہی وعدہ کیا ہے کوئی میری راہ میں ایک حصہ خرچ کرے تو میں اسے ستر حصے واپس کر کے دیتا ہوں، اس نے مجھ سے تجارت کر لی ہے موسٰیؑ، اور میں اپنے وعدے کے مطابق اسے مسلسل لوٹا رہا ہوں.

🌹 رسولِ خداؐ فرماتے ہیں:
جو شخص کسی کو کھانا کھلاتا ہے، اس کی طرف رزق بہت تیزی آتا ہے۔
📚 اصول کافی، باب اطعام، ح10۔

🔷 خدا سے تجارت 🔷” ایک تبصرہ

  1. You’re truly a excellent webmaster. This web site loading velocity is amazing. It kind of feels that you are doing any unique trick. Furthermore, the contents are masterwork. you have done a magnificent activity on this topic! Similar here: tani sklep and also here: Najlepszy sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں