قارئین کرام!

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔۔۔ لوجی وہ اعلان بھی منظر عام پر آ ہی گیا جس کا بہت دیر سے انتظار تھا اور وہ انتظار تھا مسلم لیگ نواز کے سربراہ کی وطن واپسی کا کبھی مسلم لیگ کے رہنما ایاز صادق نے اعلان کیا کہ میاں صاحب وطن واپس آ رہے کبھی مریم نواز نے اعلان کیالیکن میاں صاحب نہ تو اعلانات کی تصدیق کرتے تھے اور نہ ہی تردید لیکن بالآخروہ دن آ گیا جب خود میاں نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان وآپس آ رہے ہیں ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ قوم کو فتنہ سے نجات دلانے پاکستانیوں وآپس آ رہے ہیں وہ آئندہ پندرہ روز یا زیادہ سے زیادہ ساٹھ روز میں پاکستان میں ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں تیاری رکھیں ۔ ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے ، ضروریہو گیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاوں ۔ پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہ تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہو گئی۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنگ پر مشاورت کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے۔ عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ تمام رہنما مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم میں بھرپور شرکت اور تعاون کریں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
قارئین کرام عالم اسلام نے ہمیشہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اس کی وجہ ہے پاکستان کا عالم اسلام کے دکھ سکھ میں شریک رہنا ۔ا ن دنوں برادراسلامی ملک ترکی اور برادر اسلامی ملک شام زلزلہ کی وجہ سے متاثر ہیں ۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ترکیہ اور شام کے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لئے مسلسل امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں این ڈی ایم اے نے مزید 550 ٹن امدادی سامان پاکستان نیوی کے بحری جہاز معاون کے ذریعے زلزلہ زدہ ترکیہ اور شام کے لئے روانہ کر دیا ہے۔ بحری جہاز کی روانگی کے موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو اور کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئرایڈ مرل فیصل عباسی نے شرکت کی۔ مذکورہ جہاز میں ترکہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے 2625 موسم سرما کے بڑے خیمے اور 38370 کمبل شامل ہیں جبکہ شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے 179 ٹن امدام میں 22000 کمبل سمیت144 ٹن عطیات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے دونوں ممالک کے لئے امدادی سامان لے جانے والا جہاز 23 مارچ کو ترکیہ اور 31 مارچ کو شام پہنچے گا۔
چین اور امریکہ کی سرد جنگ عروج پر ہے اور چین نے سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات بحال کروا کر مشرق وسطیٰ میں امریکہ کو ایک بڑی شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی اسرائیل کے لئے دھچکا ۔ نیتن یاہو حکومت کی ناکامی قرار، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرلاپیڈ نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی مکمل ناکام خارجہ پالیسی نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ نے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے سعوی ایران معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عمل میں چین کے کردار کی تعریف کی ہے، عالمی برادری نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایران کے ساتھ تعلقات بحالی کی نئی حیران کن کوششوں نے اسرائیل سے سفارتی سطح پر نازک روابط کو نیا موڑ دے دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اپنے تئیں معمول کے مطابق تعلقات کی بحالی کی جانب قدم ہے۔ سعودی عرب اور ایران دونوں نے 7 سال تک سفارتی روابط منقطع رکھنے کے بعد ریاض اور تہران میں دو ماہ کے اندر سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سلامتی اور اقتصادی امور پر 20 سال قبل ہونے والے باہمی سمجھوتوں پر بھی عمل درآمد ہو گا۔ چین کی جانب سے کرائے جانے والے سمجھوتے پر اسرائیل میں خود وزیراعظم بنامین نیتن یاہو کو اندرون حکومت شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جنہوں نے اپنے اس عزم کو واضح کر دیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف علاقائی اتحاد میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ لیکن اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی مکمل ناکام خارجہ پالیسی نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے ۔

قارئین کرام!” ایک تبصرہ

  1. You are in reality a good webmaster. The website loading velocity is incredible. It kind of feels that you’re doing any distinctive trick. Furthermore, the contents are masterpiece. you’ve performed a wonderful task on this topic! Similar here: spectralex.top and also here: Zakupy online

اپنا تبصرہ بھیجیں