محمد و آل محمد ص اور قرآن

گر خلقت اول سے تجھے پیار نہیں ہے
خالق کو بھی پھر تجھ سے سروکار. نہیں ہے

قرآن ہے آور میرے نبی کا ہے . گھرانہ
ان جیسا کوئی مونس و غم خوار نہیں ہے

صورت ہے اگر آل تو قرآن ہے سیرت
دونوں سا جہاں میں کوئی سرکار نہیں ہے

پڑھنا بھی ضروری ہے، سمجھنا بھی ضروری
قرآن ہے، بھائی میرے اخبار نہیں ہے

قرآں، سے، الگ آل محمد ص نہیں خرم
اور ان سے جدا مصحفِ انوار نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں