نظم بعنوان قرآن کی بے حرمتی کے خلاف

بفیضان نظر پیر سید فہد رضا کاظمی آستانہ عالیہ بدوملہی شریف
قرآن کی بے حرمتی بے دین کر رہا ہے
گستاخیاں مسلسل کیوں لعین کر رہا ہے
معلوم ہی نہیں تجھے بے ضمیر و بے ایماں
خود کو تو شامل شیاطین کر رہا ہے
قرآن کا تقدس پامال کر کے تو
جاہل خفا تو رب العالمین کر ہا ہے
قرآں محفوظ سینہئ مومنین میں رہے گا
تاریکیوں کا مارا نہ یقین کر رہا ہے
کفار و مشرکین کا ٹولہ جو بار ہا
کیوں عالم اسلام کو غمگین کر رہا ہے
قرآن کی تعلیم ِ امن پہ عمل رہے
عبادت فقط یہ لشکر مسلمین کر رہا ہے
نوک سناں پہ قاری قرآں بنا وجود
تلاوت کٹا ہوا سرِ آفرین کر رہا ہے
رحمٰن کا کلام مقدس جلانے والا
خود کو شیطاں کا ثابت جانشین کر رہا ہے
سویڈن ہوا آداب ِ انسانیت مخالف
بر باد دل مسلماں کی تسکین کر رہا ہے
احتجاج پر امن کرے با ضمیر ہر جگہ
اہل کفر اسلام کی توہین کر رہا ہے
پروردگار کی ہوں بے شمار لعنتیں
ابلیس کت حکم پر تو آمین کر رہا ہے
قرطاس و قلم سے یہ پر جوش احتجاج
جاخواہ فقیر ِ آلِ یٰسینؑ کر رہا ہے
شاعر اسلام
سردار عباس طفیل جاخواہفرزند بدوملہی شریف 
0342-1455369

اپنا تبصرہ بھیجیں