وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کا ان سے کیا ہوا وعدہ پور کر دیا

وزیرِ اعظم نے قاضی عبدالرحمن امرتسری کے ورثاء کو سی ڈی اے کی تجویز پر پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کر دیا

قاضی عبدالحمن امرتسری کی پاکستان کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں. وزیرِ اعظم

ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں. وزیر اعظم

اسلام آباد کو اسلام آباد کی پہچان دینے والے اسکول ٹیچر قاضی عبدالحمن امرتسری کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم نے سی ڈے حکام کو آئندہ 24 گھنٹے میں باقی کی کاروائی مکمل کرکے ورثاء کو پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

وزیرِ اعظم نے میڈیا خاص طور پر حامد میر کو اس امر کی نشاندہی کرنے پر سراہا

وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی کوششوں کو بھی سراہا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف” ایک تبصرہ

  1. Wow, amazing blog format! How long have you ever been running a blog for? you make blogging glance easy. The overall glance of your web site is wonderful, let alone the content! You can see similar here ecommerce

اپنا تبصرہ بھیجیں