درخت لگائیں زندگی بچائیں

ہمیشہ مقامی درخت لگائیں جو علاقے کی آب و ہوا اور ماحول کے مطابق ہوں جن پر علاقے کے رہائشی پرندے گھونسلے بنا سکیں، تاکہ مقامی پرندوں کی مقامی ماحول میں افزائش نسل ہوتی رہے ۔
جب بھی لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ درخت لگائیں تو وہ علاقے میں مقامی درخت لگانے کے بجائے کونو، سفیدہ، اور آرٹیفیشل درخت لگانا شروع کردیتے جو کہ قدرتی ماحول کے مطابق نہیں ہوتے اور خاص طور پر سفیدے کے درختوں کی بھرمار کی وجہ سے مقامی پرندوں کو بہت نقصان ہوا ہے وہ گھونسلے نہیں بنا پاتے جس کی وجہ سے وہ علاقہ چھوڑ دیتے ہیں ۔
اس لیئے جس علاقے میں بھی شجرکاری کریں اس علاقے کے ماحولیاتی نظام کو دیکھتے ہوئے ہی شجرکاری کریں ورنہ اپنے علاقے میں دوسرے علاقوں کے درخت لگانے سے نہ تو آپ کا فائدہ ہو گا نہ ہی جنگلی حیات کا، بس خواہ مخواہ کی محنت ہی کریں گے اور وہ محنت ماحول کی بربادی کا باعث بنے گی ۔
جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے۔
ہمارے ماحولیاتی نظام میں توازن جنگلات ہی کی وجہ سے ہے اور جنگلات ہی ہیں جو ہمارے اطراف میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں ۔
درخت نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں بلکہ آکسیجن پیدا کرکے فضا کو مضر مادوں سے بھی پاک کرتے ہیں اسی لیئے درختوں کو زمین کے پھیپھڑے کہا جاتا ہے۔ درخت قدرت کا حسین تحفہ ہیں تو آئیں اس دنیا کو بچانے کے لیئے قدرت کے اس حسین تحفے کی حفاظت کر یں۔

درخت لگائیں زندگی بچائیں” ایک تبصرہ

  1. You are in point of fact a just right webmaster. This website loading speed is incredible. It sort of feels that you’re doing any distinctive trick. Moreover, the contents are masterwork. you’ve done a excellent job on this topic! Similar here: zakupy online and also here: Sklep online

اپنا تبصرہ بھیجیں