اووَر تھِنکِنگ (Over thinking)

مطلب ضرورت سے زائد یا بے وجہ سوچنا۔

کھیتوں کی سیر سے واپسی پر کچھ پودے دیکھے جو ایسے لگ رہے تھے کہ وہ پودے اپنی مرضی سے جگہ جگہ بنا کسی حدِ مقرر کے اگتے چلے گئے ہیں۔ ان کو دیکھ کر غیر ارادی طور پر جو خیال آیا وہ تھا۔۔۔

“اُووَر تھِنکِنگ کا جنگل”

مجھے اپنے اس خیال پر ہنسی بھی آئی اور ساتھ ہی موبائل کے کیمرہ سے اوور تھنکنگ کے جنگل کی عکس بندی بھی کر لی۔

باقی کا گھر تک کا راستہ یہ سوچتے گذرا کہ کیا وہ واقعی اوور تھنکنگ کا جنگل تھا؟ اگر تھا تو کیسے بنا؟
تو جواب ملا کہ خالی اور زرخیز زمین۔

وہ خالی زمین تھی جسے پانی، ہوا اور روشنی میسر تھی جو جنگلی پودوں، جڑی بوٹیوں اور گھاس پھونس کے اگنے کو کافی ہے۔

ہمارا ذہن بھی اگر خالی ہو تو اس میں بے وجہ کی سوچیں جنم لیتی رہتی ہیں۔ ہم وہ سب بھی سوچ لیتے ہیں جس کا شاید وجود بھی نہیں ہوتا ہے۔

جس طرح ہم خالی زمین پر غیر ضروری پودے اگنے سے نہیں روک سکتے ویسے ہی بنا کسی معیاری سوچ کے ذہن بے وجہ سوچنے سے نہیں رکتا ہے۔

اپنے خوبصورت ذہن کی زرخیر زمین کو اُووَر تھِنکِنگ کا جنگل بننے سے پہلے اُس زمین پر مثبت سوچ کے بیج لگانے شروع کر دیں اور ہر روز ان کا خیال رکھیں تاکہ ان کے ساتھ منفی سوچ کی گھاس نہ اگنے پائے۔

2 تبصرے “اووَر تھِنکِنگ (Over thinking)

  1. Hi there, just became alert to your blog through Google, and found that it’s truly informative. I’m going to watch out for brussels. I’ll be grateful if you continue this in future. Numerous people will be benefited from your writing. Cheers! Najlepsze escape roomy

اپنا تبصرہ بھیجیں