لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں 1530 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
قوانین کی خلاف ورزی پر 950 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز اور 19 لاکھ 80 ہزار 500 کے بھاری جرمانے عائد
متعدد فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند جبکہ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج۔۔۔لاہور میں واقع 273 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ، 6 لاکھ 32 ہزار کے بھاری جرمانے عائد 163 کو اصلاحی نوٹسز جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد میں موجود 231 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ مالکان کو 2 لاکھ 56 ہزار کے جرمانے 142 کو اصلاحی نوٹسز جاری جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرانوالہ کے 187 فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی، 3 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے عائد 120 کو اصلاحی نوٹسز جاری۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی میں واقع 152 فوڈ بزنس کے خلاف آپریشن، 1 لاکھ 73 ہزار جرمانہ 122 کو اصلاحی نوٹسز جاری جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک روک دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا میں 155 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ، 1 لاکھ 35 ہزار کی کثیر رقم جرمانے کی مد میں عائد 119 کو اصلاحی نوٹسز اور 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور میں موجود 68 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ 73 ہزار 500 کے جرمانے عائد 35 کو اصلاحی نوٹسز جاری 1 کے خلاف قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج جبکہ 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے 125 فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ 79 ہزار جرمانہ عمل میں لائی گئی 84 کو اصلاحی نوٹسز جاری اور 1 کی پروڈکشن اصلاح تک بند۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال میں واقع 99 فوڈ بزنس کی چیکنگ 1 لاکھ 19 ہزار کے جرمانے 60 کو اصلاحی نوٹسز جاری اور ایک کی پروڈکشن اصلاح تک روک دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کے 141 فوڈ بزنس کی چیکنگ عمل میں لائی گئی 2 لاکھ 3 ہزار کے بھاری جرمانے 106 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹیمتعدد دودھ بردار گاڑیوں اور دودھ کی دکانوں کی چیکینگ عمل میں لائی گئی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالکان کو 3 لاکھ 39 ہزار کے جرمانے عائد۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی126 دودھ کی دکانوں کی چیکینگ جبکہ 241 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکینگ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹیدکانوں پر موجود 17 ہزار 766 لیٹر دودھ کی چیکینگ 325 لیٹر غیر میعاری دودھ تلف۔ پنجاب فوڈ اتھارٹیدودھ بردار گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ 82 ہزار 565 لیٹر دودھ کی چیکینگ عمل میں لائی گئی، 2 ہزار 610 لیٹر غیر میعاری دودھ تلف۔
پنجاب فوڈ اتھارٹیعوام تک صحت بخش اور محفوظ خوراک پہنچانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت میدان میں کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں