گیس و بجلی کے نئے بم

گیس وبجلی کی قیمتوں کے نئےاذیت ناک، روح فرسا بم ، 10 روپے کی جگہ 40 گنا400 روپے، 1100کی جگہ 3000,( تفصیل آگے), بجلی ایک روپیہ 30 پیسے یونٹ اضافہ..0 کل سے غیر قانونی غیر ملکیوں کا جبری انخلاء..0۔۔شیخ رشید کی تحریک انصاف پر ” لعنت”۔۔۔0 غزہ پر بم باری 8000 شہید( 3000 بچے،1700 خواتین).. 7ہسپتال25 ایمبولینسین تباہ۔۔0..الیکشن وقت پر ہونگے۔۔چیف الیکشن کمشنر۔۔0 کینیڈا خالصتان کا ریفرنڈم،65 ہزار ووٹ ۔۔0 مولانا فضل الرعمران خان:: عمران خاں کے وفد کی آین آر او پیش کش مسترد۔ 0 پنجاب نگران حکومت : چار ماہ کے لئے 2076 ارب روپے کا عبوری بجٹ منظور۔۔0..کرکٹ چار مسلسل میچوں میں ذلت آمیز شکستوں کا ” انعام ” ۔۔۔کھلاڑیوں کی لاکھوں کی ماہوار تنخواہوں میں دو گنا اضافہ۔ بابر اعظم ، شاہین آفریدی، محمد رضوان کو فی کس ساٹھ لاکھ ( 60 لاکھ) روپے، باقیوں کو 10 لاکھ سے 45 لاکھ فی کس ماہوار تنخواہوں کا اعلان!!!!0 جاتی امرا لاہور :: نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی قیادت کا اجلاس انتخابی حکمت عملی ؤؤ کے طے۔۔۔0 پیپلز پارٹی کی ن لیگ پر شدید تنقید۔۔۔0.پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں۔۔ نگران وزیر وقت اعظم ا

عوام پر بیک وقت دو بم نازل ہوئے ہیں گیس کا 40 گنا تک وزنی بم اور ہر ماہ مسلسل باقاعدگی سے نازل ہونے والا بجلی کا فی یونٹ ایک روپیہ 30 پیسے کا اضافی بوجھ۔ ! عبرت کے لئے مختصر مختصر دو تین مثالیں۔ چین پاکستان کے کا ایک سال بعد آزاد ہوا، آج کہاں پہنچا ہوا ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں؟؛ روس نے کراچی میں سٹیل ملز لگا کر دی، اسے چلانے کے لئے پاکستان کے انجینئروں کو تربیت دی۔ پاکستان کے انجینرو ں نے جنوبی کوریا میں سٹیل ملز لگوائی۔ جنوبی کوریا کی ملز 30 گنا ترقی کرگئی پاکستان کی ملز کئی برسوں سے بند پڑی ہے ۔ اس پر ایک لسانی گروہ نے قبضہ کر کرلیا ۔ لوٹ کھسوٹ شروع ہو گئی۔ بھاری تنخواہوں پر ایسے بیسیوں کارکن ملز پر نافذ کر دیے گئے، جو کبھی ملز میں نہیں آتے تھے ،گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے تھے۔ پھر لوٹ مار شروع ہوئی اب برسوں سے ملز بند پڑی ہے ! ساری مشینری غائب ہو چکی ہے۔ یہ اب محض کھنڈرات کا ایک مجموعہ ہے اسے کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔ یہی حال ہی آئی اے ، ریلوے، واپڈا، زراعت ، صنعتی شعبوں کا ہوا۔ ایوب خاں نے پاکستان کے دریا بیچ دیے، ہنزہ کا 35000 مربع کلومیٹر علاقہ چین کو تحفہ میں دے دیا آج تک کسی نے محاسبہ نہیں کیا۔ یحییٰ خاں ،بھٹو، ضیاءلحق ، شریف، زرداری،چودھری خاندانوں جاگیر داروں، ،نوابوں قبائلی سرداروں کی بے تحاشا لوٹ مار کے نوحے قدم قدم پر بکھرے پڑے ہیں۔ معذرت میں آپ لوگوں کو کہاں لے گیا۔!!

چلئے کچھ ہلکی پھلکی باتیں، شگفتہ کلام کے مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کا دلچسپ شعر ک ے کہ ،” شیخ صاحب ،مکہ گئے،مدینہ گئے ،کربلا گئے ،۔۔۔جیسے گئے تھے ،ویسے ہی پھر پھرا کے آگئے۔!!” پتہ نہیں اکبر الہ آبادی نے، کس حویلی والے شیخ کی بات کی تھی۔ ویسے اکبر صاحب کسی خاص شیخ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے رہتے تھے؟ انہوں نے کبھی وضاحت نہیں کی۔۔ وہ تو شیوخ حضرا ت کا بہت احترام کرتے تھے۔ اب لال حویلی والے شیخ صاحب کی باتیں سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ اکبر صاحب کا واسطہ کس طرح کے کسی شیخ سے پڑا ہوگا جس کے بارے فرمایا کہ۔۔۔” شیخ خلاف شرع کبھی تھوکتا بھی نہیں۔۔۔۔مگر اندھیرے اجالے میں کبھی چوکتا بھی نہیں! ۔۔” ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ ” شیخ جی کے دونوں بیٹے با ہنر پیدا ہوئے۔۔۔۔ ایک ہیں خفیہ پولیس میں ،ایک پھانسی پا گئے۔ !

” قارئین کرام آئیے اب راولپنڈی کی لال حویلی چلتے ہیں۔۔ یہاں بھی ایک خاص قسم کے شیخ صاحب مسلسل خبروں کے سایہ تلے کردار کناں رہتے ہیں۔ بلی اپنے بچوں کو سات گھر جھنکاتی ہے ۔مسمی شیخ رشید نے نے بھی اپنی سیاست کو سات گھر جھنکائے ہیں۔ سیاسی زندگی تحریک استقلال سے شروع کی۔ پھر ن لیگ کا پلو پکڑلیا، اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھی” فرزند پاکستان ” اس کے صفحہ 141 پر لکھا۔ ” شیخ رشید خاندانی آدمی ہے، نواز شریف کو اس کا سگا بھائی شہباز شریف توچھوڑ سکتا ہے ،شیخ رشید کبھی ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ ” ۔جنرل پر ویز مشرف نے نواز شریف کو گرفتار کرکے ملک سے نکال دیا تو شیخ موصوف نے فورا” نواز لیگ کو چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر جنرل کے سایہ تلے دھونی رمالی۔۔ ق لیگ نے نئی نئی جنرل کی بیعت کی تو ق لیگ میں گھس گئے۔ جنرل دبئی بھاگ گیا تو اپنی عوامی مسلم لیگ بنا لی۔ اب اچانک کہیں غائب ہو گئے۔ بہت سی باتیں اڑیں۔ ایک یہ کہ کسی جگہ کوئی خاص تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ اچانک واپس آئے ہیں تو میزبانوں کی بہت تعریف کر رہے ہیں کہ بہت آرام سے رکھا تھا۔ قارئین کرام ! اس پر تبصرہ خود ہی کرلیں۔

گیس و بجلی کے نئے بم” ایک تبصرہ

  1. I see You’re in reality a excellent webmaster. This web site loading velocity is amazing. It sort of feels that you are doing any distinctive trick. Moreover, the contents are masterpiece. you’ve performed a excellent process on this topic! Similar here: najlepszy sklep and also here: Tani sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں