وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اظہارِ تشکر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیدوار پر اظہارِ تشکر

خدا کے فضل و کرم سے ملک میں اس سال گندم کی گزشتہ دس سالوں کی نسبت سب سے ذیادہ پیداوار ہوئی ہے. وزیرِ اعظم

حکومت کی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی بلاتعطل فراہمی، کسان پیکیج اور بروقت فیصلوں کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا. وزیرِ اعظم

گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر کراپ حکومت کے بروقت فیصلوں اور بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے. وزیرِ اعظم

تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ وزیراعظم

آئندہ سال حکومت اس سے بھی ذیادہ پیداوار کیلئے حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے. وزیرِ اعظم

گزشتہ نا اہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بن گیا. وزیرِ اعظم

گزشتہ حکومت نے کسانوں کو کھاد کیلئے پورا پورا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا. وزیرِ اعظم

صوبائی و وفاقی محکمے براہِ راست کسانوں سے گندم خریں، تاکہ کاشتکار کو بھرپور فائدہ پہنچے. وزیرِ اعظم

تمام صوبائی اور وفاقی ادارے گندم خریداری کا اپنا ہدف بڑھائیں تاکہ پورا سال گندم کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو. وزیرِ اعظم

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے. وزیرِ اعظم

تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں. وزیرِ اعظم

گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو رواں سال ملک بھر میں گندم کی گزشتہ دس سال کی نسبت 2 کروڑ 75 لالھ میٹرک ٹن سے ذیادہ پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس میں گندم کے موجودہ ذخائر، کیری فارورڈ ذخائر، وفاقی و صوبائی محکموں کے خریداری کے اہداف اور پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی اور وزارت کے اقدامات کی پزیرائی کی. وزیرِ اعظم نے تمام اداروں کو اپنے اہداف میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی.

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ ،مشیر وزیراعظم احد خان چیمہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، نگران صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز پنجاب ایس ایم تنویر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں