لاکھوں عازمین نے وقوف عرفات کیا، خطبہ حج شیخ یوسف بن سعید نے دیا

لاکھوں عازمین نے وقوف عرفات کیا، خطبہ حج شیخ یوسف بن سعید نے دیا
حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ جا کر کھلے آسمان تلے رات گزاری، کل رمی، قربانی سمیت آخری مناسک ادا کئے جائیں گے

مکہ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا، کورونا وبا کی پابندیوں کے بعد یہ پابندیوں کے بغیر پہلا مکمل حج ہے، عازمین حج کی اس ریکارڈ ساز تعداد میں 160 ممالک سے سعودی عرب پہنچے افراد شامل ہیں، چناں چہ رواں برس کا حج تاریخ کا سب سے بڑا حج قرار دیا جاسکتا ہے، سعودی حکام کے مطابق رواں برس عازمین حج کی تعداد 25 لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتی ہے، تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کیلئے لاکھوں عازمین اتوار اور پیر کی درمیانی رات جبکہ رہ جانے والے پیر کو منی پہنچے، عازمین نے تمام دن اپنے خیموں مییں عبادت کی۔ گرمی اور رش سے بچانے کیلئے منی کی طرح عازمین کی عرفات روانگی بھی نماز عشا کے بعد رات کو ہی شروع کر دی گئی جبکہ عازمین کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے بعدمِنیٰ بستی سے میدان عرفات روانہ ہوئے، آج وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوا، امسال خطبہ حج شیخ یوسف بن سعید نے دیا، حجاج نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا اور ظہر اور عصر کی نماز ادا کی۔ سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں پڑھیں گے، رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ یہاں سے ہی شیطانوں کو مارنے کیلیے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذی الحج صبح فجر کے بعد واپس منی چلے جائیں گے جہاں رمی جمار یعنی شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارہ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں