مائیکل جیکسن کی ٹوپی31کروڑ میں نیلام ہوگی

مائیکل جیکسن کی ٹوپی31کروڑ میں نیلام ہوگی

پاپ میوزک کنگ آنجہانی مائیکل جیکسن کی مشہور ٹوپی کو نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے، اسے 31 کروڑ روپے سے بھی زائد میں نیلام کیا جائیگا۔مشہور ڈانسر و گلوکار مائیکل جیکسن کی بلیک فیڈورا نامی ٹوپی اب نیلامی کیلئے تیار ہے۔ اس ٹوپی کی نیلامی رواں سال ستمبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کی جائے گی۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق مائیکل جیکسن نے یہ ٹوپی اپنے مشہور ڈانس اسٹیپ مون واک میں بھی پہنی تھی جبکہ یہ ٹوپی ان کی بہت سے پرفارمنس کے دوران بھی زیر استعمال رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں