منقبت حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم

غلافِ خانۂ کعبہ کا التزام ہوأ
علی کی جائے ولادت کا احترام ہوا

یہ ارتعاش تھا کُن کی صدائے مُحکم کا
یا کائنات کے مولا کا انصرام ہوا

علی کے حفظِ مراتب کی یہ نشانی ہے
درِ رسول کی چوکھٹ کا احتشام ہوا

ابو تراب نے مٹی کو اپنی نسبت دی
غبارِ طور نے دیکھا جو احترام ہوا

لہو کا کوندا سا لپکا جو جسمِ صفدر سے
لگا کہ نورِ زمانی کا ابتسام ہوا

علومِ نافع کا عنوان ہیں علی حیدر
متون دیکھئے حق سچ کا انضمام ہوا

یہ ذوالفقارِ علی کا کمال تھا اصغر
عدل کے ساتھ جو انصاف کا نظام ہوا

(علی اصغر عباس)

اپنا تبصرہ بھیجیں