عالمی برادری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرپا امن معاہد ہ کرائے،چین

چین کو اس وقت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی کشیدگی، تشدد اور تنازع پر گہری تشویش ہے

چین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی روکنے کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ کرائے۔اتوار کو چین کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو اس وقت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی کشیدگی، تشدد اور تنازع پر گہری تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متعلقہ فریقین کو پرامن رہنے، طاقت کے استعمال سے پرہیز اور فوری طور پر لڑائی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تا کہ عام شہریوں کی جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور صوتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔چین کے مطابق تنازع کا دوبارہ سر اٹھانے سے ایک بار پھر یہ بات عیاں ہو گئی ہے کہ عارضی امن معاہدہ زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔چین نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئے اور دیرپا امن کے لیے کوئی حل تلاش کرے۔

عالمی برادری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرپا امن معاہد ہ کرائے،چین” ایک تبصرہ

  1. You’re actually a just right webmaster. The web site loading velocity is incredible. It sort of feels that you’re doing any distinctive trick. Also, the contents are masterpiece. you’ve performed a fantastic activity on this subject! Similar here: najlepszy sklep and also here: Sklep online

اپنا تبصرہ بھیجیں