پیسہ ہی سب کچھ ہے؟

یقینا لوگوں کا اپنا کام خود کرنے کی ایک وجہ پیسوں کا ناں ہونا ہے۔

لیکن میں جن لوگوں کو ٹپ دے رہی ہوں کہ کام دوسروں سے کروائیں، ان سب کے پاس بہت پیسہ ہے۔
یہ عادت کی بات ہے۔
اس کی ایک مثال ہے کہ لوگ کھانا ارڈر کرتے ہیں مگر اسکی ڈلیوری نہیں کرواتے۔ کیونکہ اس کے تیس ڈالرز اوپر بن جاتے ہیں۔

یہاں میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنکا مجھے پتا ہے کہ انکے ہاس مجھ سے زیادہ پیسے ہیں۔
مگر وہ پیسے بچانے کے لیے ہی ایسا کرتے ہیں۔

پارکنگ خود کرتے ہیں اور پارکنگ والے بندوں سے valet نہیں کرتے۔ کیونکہ valet
مہنگی ہے۔

لیکن یہی لوگ یا بہت بڑی مسجد بنوا دیتے ہیں۔ یا اور بہت چیریٹرز کو پیسے دیتے ہیں۔

وہ بھی ٹھیک ہے۔

میں تو آپکو صرف اپنا بتا رہی ہوں۔

میرا لائف سٹائل ایسا ہے کہ تنخواہ آ رہی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ جا رہی ہے۔

میں نے پتا نہیں کتنے سال سے ناں کھانا پکایا ہے اور ناں خود پک کیا ہے۔

مگر یہ سہولت والی زندگی جینا بہت زیادہ اسان ہوگیا جس دن مجھے خیال آیا کہ ڈلیوری کے پیسے مجھ سے چھن نہیں رہے، وہ ڈلیوری کرنے والے کو مل رہے ہیں۔

ڈلیوری والے بیٹھے ہیں کہ کوئی ارڈر آئے۔

تو اپ کیوں نہیں ڈلیور کروائیں گے ان سے ارڈر؟

جب اپ نے یہ پیسے بچا کر بعد میں ویسے ہی “ضرورتمندوں”
میں بانٹ دینے ہیں۔

اصل ضرورت مند اور مستحق تو وہ انسان ہے جو کام کر کے پیسے بنانا چاہتا ہے۔

میرے شوہر کا بزنس ہے۔ کوئی صاحب ہر مہینے پیسے نہیں دینا چاہتے۔ کام کروا لیتے ہیں اور پیسے کبھی اس بہانے سے رکھ لیتے ہیں اور کبھی اس بہانے سے۔

اور وہی صاحب بہت زیادہ پیسے پاکستان میں ہسپتالوں اور یتیم خانوں کو مفت دیتے ہیں۔

یہ بعی دلچسپ بات ہے جو ان صاحب کی میں کئی سالوں سے دیکھ رہی ہوں۔
چیریٹی کو بڑے بڑے چیک لکھتے ہیں۔

مگر میرے شوہر کے بزنس کو پیمنٹ نہیں کرنا چاہتے۔

اب میرے شوہر نے ان پیسوں سے ان سب لڑکوں کو پیمنٹ کرنی ہوتی ہے جو میرے شوہر کا بزنس چلاتے ہیں۔ ان سب لڑکوں کے بیوی بچے ہیں۔
کس قدر دلچسپ بات ہے؟

میرے شوہر سے یہ صاحب ہر وقت قیمت کم کرواتے ہیں۔ بھاؤ تاؤ کرتے ہیں۔ یا پیسے دیتے ہی نہیں۔

مگر وہی صاحب بے تحاشا پیسہ چیریٹی کے نام پر دے رہے ہیں۔

تو محنت کرنے والوں کو کام کا معاوضہ کیوں ناں دیا جائے؟؟

ایک دوسرے سے کام کیوں ناں کروایا جائے اگر اپ افورڈ کر سکتے ہوں؟؟

ایک دوسرے کو بزنس کیوں ناں دیں؟

خاص کر ایسا کرنے سے میری زندگی تو بہت خوبصورت اور اسان ہے۔ سب کام آرام سے اور اسانی سے ہو جاتے ہیں۔ ادھر کال کروں۔ اور ادھر کوئی آ کر کام کر جاتا ہے۔

پیسہ ہی سب کچھ ہے؟” ایک تبصرہ

  1. You are in point of fact a good webmaster. The website loading velocity is incredible. It seems that you’re doing any distinctive trick. Furthermore, the contents are masterwork. you have done a magnificent task on this matter! Similar here: zakupy online and also here: Sklep online

اپنا تبصرہ بھیجیں