ایرانی صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ تہران کی دعوت

ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ تہران کی دعوت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ترجمان ناصر کنانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا کہ سعودیہ عرب کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے کے جواب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی بادشاہ کو دورے کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا کہ دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ ایران نے کہا ہے کہ یہ سفارتی مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سعودی بادشاہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایرانی صدر کو ریاض آنے کی دعوت دی تھی جس پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حالیہ معاہدے کو آگے بڑھانے کے پیش نظر سعودی فرمانروا کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں