انضمام الحق قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

1992 کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ انضمام الحق مینز سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر ہونگے اور اس کمیٹی میں ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر۔ ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ سیکریٹری شامل ہونگے۔

یہ سلیکشن کمیٹی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کا سلیکشن کرے گی۔

چیف سلیکٹر کی حیثیت سے تقرری کے باعث انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے دستبردار ہوگئے ہیں اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انضمام الحق کا پہلا اسائنمنٹ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا ۔ یہ سیریز22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے بعد وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا سلیکشن کریں گے۔ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ہوگا جبکہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں کھیلا جائے گا۔

53 سالہ انضمام الحق نے اس سے قبل بھی اگست 2016 ء سے جولائی 2019 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ان کی منتخب کردہ پاکستانی ٹیم نے جون 2017ءمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جس کے فائنل میں اس نے انڈیا کو180 رنز سے ہرایا تھا۔

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر بنائے جانے پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزازہے۔ وہ اس سلسلے میں ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس عہدے کے لیے انہیں پیشکش کی۔یہ خوشی کی بات ہے کہ ذکا اشرف کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کررہے ہیں جس کی جھلک ہم کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں دیکھ چکے ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی یہ ذمہ داری نبھاچکے ہیں اور اور دوبارہ اس کے لیے پرجوش ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان کا پچھلا دور اچھا رہا تھا جس میں ہم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ستر سے اسی فیصد کرکٹرز جو اس وقت سلیکٹ کیے گئے تھے آج کی ٹیموں کا اہم حصہ ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اسوقت کی ٹیم تشکیل نو کے مرحلے میں تھی لیکن اب ٹیم مستحکم شکل میں ہے اور انہیں پہلے جیسے چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

6 تبصرے “انضمام الحق قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

  1. Heya! I just wanted to ask if you ever have any problems with hackers? My last blog (wordpress) was hacked and I ended up losing several weeks of hard work due to no back up. Do you have any solutions to prevent hackers? I saw similar here: Najlepszy sklep

  2. Excellent website you have here but I was wanting to know if you knew of any discussion boards that cover the same topics talked about here? I’d really like to be a part of group where I can get advice from other knowledgeable individuals that share the same interest. If you have any recommendations, please let me know. Bless you! I saw similar here: Najlepszy sklep

  3. This is very interesting, You’re a very skilled blogger. I have joined your rss feed and look forward to seeking more of your fantastic post. Also, I’ve shared your web site in my social networks! I saw similar here: E-commerce

  4. Heya just wanted to give you a quick heads up and let you know a few of the images aren’t loading properly. I’m not sure why but I think its a linking issue. I’ve tried it in two different browsers and both show the same results. I saw similar here: Sklep internetowy

اپنا تبصرہ بھیجیں