سفید پوش انسان ڈیفالٹ کر چکا ہے

ملک ڈیفالٹ کرے نہ کرے سفید پوش انسان ڈیفالٹ کر چکا ہے🤔
تنخواہ وہی پانچ سال پرانی والی،

مگر ۔۔۔

🔪 سال پہلے مالک مکان نے کرایہ 10 فیصد بڑھایا، اب کہہ رہا ہے ڈبل کرو یا مکان خالی کرو ، کم میں وارا ہی نہیں،

🔪 اسکول والوں نے فیسیں 80 فیصد تک بڑھا دی ہیں،

🔪 1000 والی کاپیاں کتابیں 3500 روپے آ رہی ہیں،

🔪 300 والا گیس بل 3000 روپے ہو چکا ہے،

🔪 2000 والا بجلی بل 6000 روپے تک جا پہنچا ہے،

🔪 800 والا آٹا 2800 روپے میں،

🔪 150 والا گھی 600 روپے میں،

10 روپے والی روٹی 20 روپے میں،

15 روپے والا نان 30 روپے میں۔

🔪 40 والی چنے کی پلیٹ 100 روپے میں،

🔪 2200 والا موٹر سائیکل ٹائر ٹیوب رم 6000 روپے میں،

🔪 150 لیٹر والا پیٹرول 272 روپے میں،

🔪 20 والا چنگچی کرایہ 40 روپے میں،

🔪 200 والا جوتا 600 روپے میں،

🔪 1500 والی شلوار قمیض 3000 روپے میں،

🔪 150 والی ڈاکٹری فیس 500 روپے،

🔪 150 والی دوا 600 روپے میں،

جب یہ سب ہو چکا ہے تو سفید پوش 30 ھزار کمانے والا کیا کرے گا اور کہاں جائے گا؟

غریب کے پاس گوشہ نشینی ، یا جرم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، مکمل تباہی یقینی لگنے لگی ہے۔

صدقہ ، زکوۃ ، راشن وغیرہ، جھگیوں میں بیٹھے نشئی اور جرائم پیشہ ٹبروں کو نہیں ، بلکہ پردہ داری کے ساتھ سفید پوشوں کے گھروں میں پہنچائیں .

اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم اور رحم فرمائے۔
🤲 آمین یارب العالمین 🤲

سفید پوش انسان ڈیفالٹ کر چکا ہے” ایک تبصرہ

  1. Wow, superb weblog layout! How long have you been blogging for? you make running a blog look easy. The overall glance of your site is wonderful, as smartly as the content material! You can see similar here ecommerce

اپنا تبصرہ بھیجیں