حسن کاظمی

کیا پرانے ہوئے زمانے سب
ڈھونڈتے ہیں نئے ٹھکانے سب

بجلیوں نے لگائی ایسی آگ
جل گئے اپنے آشیانے سب

خوب جمتی ہے محفل ِ یاراں
دوست مِلتے ہیں جب پرانے سب

بات کچھ بھی نہیں ہوئی ایسی
جی جلانے کے ہیں بہانے سب

تھے حسن اُس کی یاد کے کاغذ
کیوں لگے آج خط جلانے سب

اپنا تبصرہ بھیجیں