‏پاؤں جلتے ہیں ؟؟؟

بہتر یہ ہے کہ اپنا جگر کا خون ٹیسٹ SGPT کرائیں ۔
سب سے پہلے چائے اور گرم چیزیں چھوڑ دیں ٹھنڈی چیزوں کا استعمال زیادہ کردیں. پانی اور لسی کا استعمال کریں.
اس کے علاوہ صرف 3 سے 4 روز، رات کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم ملنگا بھگو کر رکھ دیں، صبح اٹھ کر خالی پیٹ پی لیں. اس کے کم از کم آدھا گھنٹہ بعد ناشتہ کریں. ان شاء اللہ افاقہ ہوگا.
مزید کسی حکیم سے مشورہ کرلیں. ہر بندے کے مزاج میں فرق ہوتا ہے۔
دیگر اگر معدہ جگر کی وجہ سے تو
ھوالشافی۔
ست پودینہ 12 گرام
میٹھا سوڈا 10 گرام
چینی200 گرام
تینوں اجزا کا سفوف بنا لیں۔ صبح شام ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
معدہ کی تیزابیت جلن ۔گیس قبض جگر کی تکلیف یرقان بھوک کی کمی اس کے علاوہ بے شمار بیماری میں استمال کر سکتے ہیں ۔ان شأءاللہ شفأ ہوگی دعا کا طالب ۔الحمدللہ ہاتھ پاؤں کی جلن ٹھیک ہو جاۓگی۔
کدو تازہ کاٹ کر پاؤں کے تلوؤں پر ملیں۔ یا
لال مہندی پیسٹ بنا کر تلوے پر لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں۔
دہی کی لسی پئیں، فالسہ آلو بخارا کھائیں، اسپغول دہی میں ڈال کر لیں۔ گنے کا رس بہترین علاج ہے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں