ایف بی آر نے مئی میں 605 ارب کا ریوینیو اکٹھا کیا

ایف بی آر نے مئی میں 605 ارب کا ریوینیو اکٹھا کیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مشکلات کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مئی 2023 میں 605 ارب روپے کا مجموعی ریونیو اکٹھا کرلیا۔

621ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں مئی 2023 کے دوران 572 ارب روپے کے خالص محصولات اکٹھے کئے گئے ہیں۔

مئی 2023؁ٗکے دوران 33ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

ڈومیسٹک انکم ٹیکس کی مد میں 205ارب روپے جمع کئے گئے جو مئی 2023 کے مقابلہ میں 57 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر نے ڈومسیٹک سیلز ٹیکس کی مد میں تقریباً 100ارب روپے جمع کئے ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 28فیصد زیادہ ہیں۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 41ارب روپے اکٹھے کئے گئے ہیں۔جو پچھلے سال کے مقابلہ میں 32فیصد زیادہ ہیں۔

ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں مجموعی طورپر 44فیصد اضافہ حاصل کیا گیا ہے۔

امریکی ڈالرکی شرح کے اعتبار سے مئی 2022 کے مقابلہ میں مئی 2023میں درآمدات میں 37فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران بھاری ڈیوٹی والی اور متفرق اشیاء کی درآمدات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 18فیصد اور درآمدی سطح پر ٹیکس کی وصولی میں 11فیصد کمی کے باوجود ایف بی آر نے گذشتہ سال کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 16فیصد گروتھ حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں