ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات ہوں گے: پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن کی شفافیت کیلئے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں، عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے، عدلیہ کے متضاد فیصلوں کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے، مذاکرات کے دروازے بند کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس جمعہ کی شام زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کی۔اس اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نیر حسین بخاری، نوید قمر، رضا ربانی، قمر زمان کائرہ، شیری رحمن، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، شازیہ عطا مری، نثار کھوڑو، محمد علی شاہ باچا، ہمایوں خان، فیصل کریم کنڈی، اخونزادہ چٹان اور فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔اس مقصد کے لئے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتحادی حکومت میں شامل تمام پارٹیوں سے رابطہ کرکے سیاسی پارٹیوں میں مذاکرات کے نکتے پر ایک مشترکہ پوزیشن اختیار کی جائے۔ پارٹی نے کہا کہ موجودہ بحران کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بات پر اسرار ہے کہ عدالت کا اقلیتی فیصلہ اکثریتی فیصلے پر فوقیت حاصل کر لے۔ اس موقف کا قانونی، اخلاقی اور سیاسی طور پر کوئی جواز نہیں اور اس پر نظرثانی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات اشد ضروری ہے کہ عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ عدلیہ کے متضاد فیصلوں کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ پیپلزپارٹی پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کے لئے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں جیسا کہ آئین میں کہا گیا ہے۔ پارٹی نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

5 تبصرے “ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات ہوں گے: پیپلزپارٹی

  1. You’re in point of fact a good webmaster. This website loading pace is amazing. It seems that you’re doing any distinctive trick. Furthermore, the contents are masterpiece. you’ve performed a excellent job in this subject! Similar here: sklep and also here: Bezpieczne zakupy

  2. Howdy! Do you know if they make any plugins to assist with SEO? I’m trying to get my site to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success. If you know of any please share. Thanks! I saw similar article here: Hitman.agency

  3. Good day! Do you know if they make any plugins to assist with SEO? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success. If you know of any please share. Appreciate it! I saw similar article here: Which escape room

اپنا تبصرہ بھیجیں