8اکتوبر اور سیاسی زلزلہ

پنجاب میں تیس اپریل کو ہونے والے انتخابات الیکشن کمیشن نے ملتوی کر دیئے ہیں اور اب 8اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔ 8اکتوبر سے یاد آیا کہ 2005 میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں آنے والا تباہ کن زلزلہ بھی 8اکتوبر کو آیا تھا جس میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے۔ اب الیکشن کمیشن نے آٹھ اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی ہے اب یعنی 2023 کی آٹھ اکتوبر کو پاکستان میں سیاسی زلزلہ آنے کا خدشہ ہے یا امکان ہے یہ تو اب آٹھ اکتوبر ہی بتائے گی۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اب روز عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں تا کہ عدالتوں کو یقین دلا سکیں کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں جو پچھلے دنوں ان کی پیشی کے حوالے سے جنگ کا ماحول بنایا گیا تھا وہ تو کارکنان کو متحرک کرنے کا ایک بہانا تھا۔ ادھر عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والئے سینئر صحافیوں کے ایک وفد کی جانب سے ایک تجویز پیش کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو ملک کے سیاسی حالات پر ایک اے پی سی بلانی چاہئے اور خوش آئند بات ہے کہ عمران خان نے بھی اس تجویز کی بھی حمایت کر دی ہے وگرنہ آج کل عمران خان جس موڈ میں ہیں وہ کسی کی بات مانتے کم ہی ہیں اور اپنا موقف زیادہ نمایاں رکھتے ہیں۔ اس تجویز کے بعد ہی الیکشن ملتوی ہوئے ہیں اور تحریک انصاف کے پاس سیاسی جلسوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کو جو الیکشن ملتوی کرنے کی مخالف ہیں انہیں اپنا ہمنوا بنانے کا سنہری موقع ہے کہ وہ اس موقع پر ایک اے پی سی کال کریں اور الیکشن کو ہی موضوع بنائیں تا کہ انتخابات کا ڈول ڈالا جا سکے۔ویسے اگر تحریک انصاف کی جانب سے اے پی سی بلائی جاتی ہے تو کیا حکومتی پارٹیاں اس میں شریک ہوں گی یا انہیں اس اے پی سی میں دعوت دی جانی چاہئے یہ بھی ایک اہم سوال ہے کیوں کہ عمران خان تو حکومتی پارٹیوں کو چوروں کا ٹولہ سمجھتے ہیں اور انہیں اپنی ہر تقریر میں پھینٹا لگاتے ہیں۔اے پی سی کی بات کریں توماضی میں بھی وطن عزیز میں متعدد بار اے پی سی طلب کی گئیں اور وہاں بڑی بڑی تقریریں ہوئیں اعلانات کئے گئے لیکن نتیجہ کوئی برآمد نہیں ہوا۔ لیکن جو اس وقت ملک کے حالات ہیں یہ اے پی سی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کا سبب بن سکتی ہیں کیوں کہ جس طرح سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی خو ن کی پیاسی بنی ہوئیں ہیں ان کے پاس مل بیٹھنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔کچھ عرصہ قبل شہباز شریف کی سربراہی میں پی ڈی ایم نے بھی ایک اے پی سی کال کی تھی لیکن پھر ترکی کے زلزلہ کے بعد وہ ملتوی کر دی گئی یا کوئی اور وجہ اس اے پی سی کے ملتوی ہونے کی وجہ بنی۔اس اے پی سی میں تحریک انصاف کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔دوسری جانب حکومت چاہتی ہے کہ تباہ حال معیشت پر کوئی میثاق معیشت ہو جائے،میثاق معیشت کا فارمولہ کتنا قابل عمل ہے یہ اہم سوال ہے۔ یعنی حکومت اے پی سی کے ذریعے معیشت کو راہ راست پر لانا چاہتی ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کے لچھن سے تو لگ رہا ہے کہ وہ پاکستان سے منگنی کرنے کے موڈ میں نہیں ہے بلکہ مزید مطالبات پر مطالبات منواتا جا رہا ہے لیکن جو چار ارب ڈالر اس نے دینے ہیں ان کی پاکستان کو ہوا بھی نہیں لگنے دے رہا ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کے چار ارب ڈالر کے چکر میں پتہ نہیں کتنے ارب ڈالر ز کا نقصان کرائے گا۔اب تو دوست ممالک ہی لے دے کے رہ جاتے ہیں جن سے چار آنے ملنے کی امید ہے۔اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ اے پی سی چھوڑو میثاق معیشت کرو تا کہ جس تنقید کا سامنا اسے کرنا پڑ رہا ہے وہ اکیلی کیوں کرے سب ہی اس میں شامل ہو جائیں۔ ادھر تحریک انصاف اے پی سی کال کرتی ہے یا نہیں لیکن امریکہ بہادر اب کھل کر تحریک انصاف کی حمایت میں سامنے آ چکا ہے۔ ماضی میں عمران خان امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام عائد کر چکے ہیں لیکن اب امریکیوں نے کھل کر عمران خان کی حمایت کر دی ہے۔ ماضی میں افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد تواتر سے عمران خان کے حق میں بیانات دے رہے ہیں۔ لیکن یاد دہانی کراتا چلوں کہ زلمے خلیل زاد کا تعلق ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن سے ہے اور امریکہ میں اس وقت حکومت ڈیمو کریٹس کی ہے۔ عمران خان کو وزیراعظم ہوتے ہوئے یہ بھی گلہ رہا ہے کہ ڈیمو کریٹس کے صدر جو بائیڈن نے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی مبارکباد کا جواب بھی نہیں دیا تھا اور نہ ہی عمران خان کو کال کی تھی جس کے بعد ہی امریکہ کی مخالفت کا بیانیہ ترتیب دیا گیا تھا۔ اب پتہ نہیں امریکی حلقوں میں زلمے خلیل زاد کی حمایت کا عمران خان کو کوئی فائدہ ہوتا بھی ہے کہ نہیں کیوں کہ حکومت تو اس وقت وہاں ڈیمو کریٹس کی ہے اور عمران خان کے حامی امریکی ری پبلکن ہیں، 2024 کے انتخابات میں ری پبلکن جیت کر آئے تو عمران خان اگر اقتدار میں تب تک واپس آ گئے تو پھریہ لابنگ پی ٹی آئی کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے لیکن اس کیلئے 8اکتوبر کے سیاسی زلزلے کا انتظار کرنا ہوگا۔

5 تبصرے “8اکتوبر اور سیاسی زلزلہ

  1. Howdy very nice website!! Man .. Beautiful .. Amazing .. I will bookmark your site and take the feeds additionally? I am happy to find a lot of useful information right here within the post, we want work out more techniques on this regard, thank you for sharing. . . . . . I saw similar here: Sklep

  2. Hi there! Do you know if they make any plugins to assist with SEO? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results. If you know of any please share. Appreciate it! You can read similar blog here: E-commerce

اپنا تبصرہ بھیجیں