ریپ اور سیکس میں فرق

اگر یہ کہا جائے کہ ریپ اور سیکس میں فرق نکاح کا ہے، تو یہ تاثر نہ صرف انتہائی غلط ہے بلکہ معاشرے کے شعوری ارتقاء کے لئے تباہ کن بھی ہے۔
ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ ریپ اور سیکس میں فرق نکاح کا نہیں، کانسینٹ کا ہے۔

باہمی رضامندی سے جنسی اختلاط کو ریپ نہیں، سیکس کہا جائے گا۔ یہ ایک نارمل اور نیچرل فعل ہے۔ آپ چاہیں تو اس پر مذہب یا سماج کی اضافی کنڈیشنز (نکاح، ہم جنس پرستی کی ممانعت، ایکسٹرا میریٹل افئیر کی ممانعت وغیرہ) لگا سکتے ہیں۔

کسی ایک فریق کی رضامندی کے بغیر ہوئے جنسی اختلاط کو ریپ کہا جائے گا، چاہے نکاح ہوا یا نہیں ہوا۔ مزید یہ کہ اس کا تعلق ڈائریکٹکلی سیکس سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ ریپ انسان کی نفسیات میں موجود طاقت کے استعمال، تشدد، غلبے، برتری وغیرہ سے جڑے نظریات پر منحصر ہے۔

عربی، پنجابی وغیرہ کی ایک دو تراکیب سے ہی اس سارے قضئے کو نمٹا لینے کی بجائے اپنی دیسی ڈکشنری کو اپڈیٹ کیجئے۔ ایسے الفاظ کا اپنی ڈکشنری میں اضافہ کیجئے جو میریٹل ریپ، ریپ اور سیکس کو تخصیص کے ساتھ، علیحدہ علیحدہ بیان کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں