*👈تاریخ اسلام کی ایک نشانی*

دس رمضان الکریم اْمِ فاطمه زهرا سلام الله عليہا بنتِ حضرت محمد مصطفيٰ صلي الله عليه وآله وسلم بي بي خدیجة الکبری بنت خویلد سلام الله عليہا پیغمبرِ رحمت کی نیک طینت ، پاک سیرت ، ایثار پسند زوجہ کی وفات غمناک کی تاریخ ہے۔
جنھوں نے اپنی صحیح فکر و درست عمل سے عورت کی تاریخ کو آسمانِ چہارم پر پہونچا دیا ۔ جو حضرت عیسئٰ عليه السلام جیسے نبي کا مکان ہے۔ یعنی بي بي خدیجة الکبریٰ سلام الله عليہا نے تجارت کو فروغ دے کر عورتوں کو بتایا گھر میں رہ کر عزت بھی کمائی جا سکتی ہے اور شہرت بھی ۔ تجارت بھی کی جا سکتی ہے اور محبوب الٰھی کا دٍل بھی جیتا جا سکتا ہے۔
وہی بي بي خدیجہ سلام الله عليہا جن کے خلوص اور پاکیزہ مال و ثروت نے اسلام کو لوگوں کی دہلیز تک پہونچا دیا اور نہ جانے کتنے غلاموں اور کنیزوں کو غلامی کی ذِلّت سے قیامت تک کے لئے رہائی دے دی۔
شاید اسی اخلاص کا نتیجہ تھا کہ خداوند عالم نے آپ کو رسول اسلام حضرت محمد مصطفيٰ صلي الله عليه وآله وسلم جیسا شوہر اور بي بي فاطمه زهرا سلام الله عليہا جیسی معصومه بیٹي عطا کی۔ جس کی نسل کوثر بن کر آج تک اسلام کی آبیاری کر رہی ہے اور تا قیامت کرتی رہے گی کہ یہ خداوند عالم کا وعدہ ہے ۔ بي بي خدیجہ سلام الله عليہا آج نہیں ہیں مگر ان کی شخصیت اور ان کا کارنامہ عورتوں کو مہر و محبت ، شوہر کی خدمت و خانہ داری ، علم و معرفت اور مذہبی بن کے رہنے کا پیغام دے رہا ہے ۔ *بلکہ عورت کی عزت پردے میں ہے۔* یہ ان کی شخصیت پکار پکار کر کہہ رہی ہے۔
بقول پیام العظمیٰ سید خامنہ ؛
*ہوئی بے پردہ تو کیا خاک سکوں پائے گی*
*شمع فانوس سے نکلے گی تو بجھ جائے گی*
پردہ محدودیت نہیں ؛ عفت و پاکدامنی ، تہذیب و تمدن اور سکون و چین کی چہاردیواری ہے۔
بي بي خدیجہ سلام الله عليہا کی فضیلت و عظمت کے لئے کیا یہ کم ہے کہ پیغمبرِ اکرم صلي الله عليه وآله وسلم نے ان کی عزت افزائی اور قدر دانی میں جب تک آپ زندہ رہیں کسی عورت سے عقد نہیں کیا اور ہم زیارت وارثہ میں آج بھی امام حسین عليه السلام کو فرزندِ بي بي خدیجة الکبری علیہا السلام کہہ کے انھیں یاد کرتے ہیں ۔ جو ان کی ایک عظیم فضیلت ہے۔
*ہمارا سلام ہو بي بي خدیجہ سلام الله عليہا کے عزم و ارادہ اور ان کی پاکیزہ سیرت پر اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفيٰ صلي الله عليه وآله وسلم کی خدمت میں تعزیت کے ساتھ ظہور گل نرگس کی آرزو کرتے ہیں ۔*

*🌹👈 ماہِ رمضان المبارک کے دسویں دِن کی مختصر تشریح*

*انسان زندگی کی مشکلات و حوادث کو خود دور کرنے کی طاقت نہیں رکھتا, اسی لئے اسے چاہئے کہ خدا کو اپنا وکیل قرار دے اور اس پر بھروسہ کرے اور خود بھی ہمت اور کوشش کرتا رہے بلکہ جہاں کسی کام کو خود انجام دینے کی طاقت رکھتا ہو وہاں بھی موٴثر حقیقی، خدا ہی کو مانے، کیونکہ خدا پر توکل کرنے میں خود انسان کی ہی سعادت ہے*
جیسا کہ اميرالمؤمنين امام علي بن ابي طالب عليه السلام فرما رہے ہیں:
*مَنْ‏ تَوَكَّلَ‏ عَلَيْهِ‏ كَفَاهُ‏ الْأُمُور*
“جو کوئی الله پر توکل کرتا ہے، خدا اسکے کاموں کے لئے کافی ہے۔”
رسولِ خدا صلي الله عليه وآله وسلم نے حضرت جبرئیل سے سوال کیا کہ توکّل کے معنی کیا ہے؟
جبرئیل نے کہا:
“توکّل کے معنی یہ ہے کہ انسان اس بات کا یقین رکھے کہ فائدہ اور نقصان لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں ہیں اور ضروری ہے کہ لوگوں سے ناامید ہوجائے۔ اگر بندہ معرفت کے اس درجہ پر پہونچ جائے کہ سوائے خدا کی مرضی کے کوئی کام انجام نہ دے اور کسی سے امید لگا کر نہ بیٹھے اور کسی سے نہ ڈرے یہی توکل ہے۔”
خداوند عالم بھی توکل کرنے والے کو پسند کرتا ہے۔
اسی لئے ہم آج کے دن خداوند عالم سے دعا کر رہے ہیں:
*اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُتَوَکِّلِینَ عَلَیْکَ*
“خدایا مجھ کو اس میں اپنے اوپر توکل کرنے والوں میں قراردے۔”
وہ لوگ کامیاب ہیں جنکو خداوند عالم نے انکی اطاعت کی بناء پر اپنی رحمت میں شامل کیا اور عذاب کو ان سے دور کیا۔ جیسا کہ خداوند عالم فرما رہا ہے:
*مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ(سورہ انعام، آیت:۱۶)*
“اس دن جس پر سے عذاب ٹال دیا جائے اس پر خدا نے بڑا رحم کیا اور یہ ایک کھلی ہوئی کامیابی ہے۔”
یقینا وہ لوگ جو خدا کی نافرنانی نہیں کرتے اور اسکی اطاعت کرتے ہیں۔ خدا ان سے راضی ہوتا ہے۔
جیسا کہ خدا خود فرما رہا ہے:
*رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ[سورہ مائدہ، آیت:۱۱۹]*
“خدا ان سے راضی ہوگا اور وہ خدا سے اور یہی ایک عظیم کامیابی ہے۔”
یہ کامیابی صرف ان لوگوں کے لئے ہے۔ جنھوں نے تقوی اختیار کیا اور صرف اور صرف الله کی اطاعت کی۔ اسی لئے آج کے دن ہم خدا کی بارگاہ میں دعا کر رہے ہیں:
*وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْفائِزِینَ لَدَیْکَ*
“اور مجھ کو اس میں اپنی بارگاہ میں کامیاب ہونے والوں میں قرار دے۔”
اگر مومن چاہتا ہے کہ راہ خدا اور صراط مستقیم کا سفر طے کرے تو اس کے لئے لازم ہے کہ تقوی اختیار کرے۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر وہ خوشنودی خدا اور نورانیت الہی سے مستفید ہو سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ معنویت کے اعلی مراحل بھی طے کر سکتا ہے۔ جس شخص کے پاس تقوی ہے وہی شخص خدا کے نزدیک ہے۔
جیسا کہ خداوند عالم قرآن مجید میں فرما رہا ہے:
*إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ[سورہ حجرات، آیت:۱۳]*
“تم میں سے خدا کے نزدیک زیادہ محترم وہی ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔”
🤲🏻ہماری دعا ہے خداوند عالم سے کہ اے پروردگار ! ہم کو تقوی اختیار کرنے کی توفیق عطا فرما تاکہ ہم تقوے کے ذریعہ تیرے مقرب بندوں میں اپنا نام لکھوا سکیں۔
اسی لئے آج کے دن ہم خدا سے دعا کر رہے ہیں:
*وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُقَرَّبِینَ إِلَیْکَ، بِإِحْسانِکَ یَا غایَةَ الطَّالِبِینَ*
“اور مجھ کو اس میں اپنے دربار میں مقرب لوگوں میں قرار دے۔ اپنے احسان سے اے طلب کرنے والوں کا مقصد۔”

*☀ ہفتہ کے دن کی دعا ☀*

*بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیم*

🌻 شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

🌻 بِسْمِ اللهِ کَلِمَةِ الْمُعْتَصِمِینَ، وَمَقالَةِ الْمُتَحَرِّزِینَ، وَأَعُوذُ بِاللهِ
تَعَالی مِنْ جَوْرِ الْجَائِرِینَ،

🌻 اللہ کے نام سے جو گناہوں سے پاک افراد کے ورد زبان ہے اور پرہیز گاروں کا ذکر دائمی ہے اور اللہ تعالی کی پناہ مانگتا ہوں ظالموں کے ظلم سے

🌻 وَکَیْدِ الْحَاسِدِینَ، وَبَغیِ الظَّالِمِینَ، وَأَحْمَدُہُ فَوْقَ حَمْدِ

🌻 اور حاسدوں کے مکر سے اور ظالموں کی بغاوت سے اور میں اسکی حمد کرتا ہوں تمام حمد کرنے والوں سے بلند

🌻 الْحَامِدِینَ۔اَللّٰھُمَّ أَنْتَ الْواحِدُ بِلَاشَرِیکٍ وَالْمَلِکُ بِلاَ تَمْلِیکٍ لاَ تُضَادُّ

🌻 خدایا تو ایک ہے جس کا کوئی شریک نہیں وہ بادشاہ ہے جو دنیا کی ملکیت سے بے نیاز ہے تیرے فرمان میں ضد نہیں کی جاتی ہے

🌻 فِی حُکْمِکَ وَلاَ تُنَازَعُ فِی مُلْکِکَ، أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ

🌻 اور تیری سلطنت میں نزاع نہیں کیا جاتا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اپنے بندہ اور رسول محمد (ص) پر درود بھیج

🌻 عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، وَأَنْ تُوزِعَنِی مِن شُکْرِ نُعْمَاکَ مَا تَبْلُغُ بِی غَایَةَ

🌻 اور مجھکو اپنی نعمت کا شکر اسطرح سکھا کہ تیری خوشنودی کی انتھا کو پا لوں

🌻 رِضَاکَ، وَأَنْ تُعِینَنِی عَلَی طَاعَتِکَ وَلُزُومِ عِبَادَتِکَ وَاسْتِحْقَاقِ
مَثُوبَتِکَ بِلُطْفِ عِنَایَتِکَ،

🌻 اور اپنی اطاعت پر میری مدد کر اور اپنی عبادت کی ملازمت اور اپنے ثواب کے استحقاق پر اپنے لطف و عنایت سے مدد کر

🌻 وَتَرْحَمَنِی بِصَدِّی عَنْ مَعَاصِیکَ مَا أَحْیَیْتَنِی وَتُوَفِّقَنِی لِمَا یَنْفَعُنِی مَا أَبْقَیْتَنِی، وَأَنْ تَشْرَحَ

🌻 اور مجھ پر رحم کراپنی نا فرمانی سے روکتے ہوئے جب تک تو مجھے زندہ رکھے اور مجھے میرے فائدہ کی چیز کی توفیق دے جب تک تو مجھے باقی رکھے

🌻 بِکِتَابِکَ صَدْرِی،وَتَحُطَّ بِتِلاوَتِہِ وِزْرِی، وَتَمْنَحَنِی السَّلاَمَةَ فِی دِینِی وَنَفْسِی، وَلاَ تُوحِشَ بِی

🌻 اور اپنی کتاب کے ذریعہ میرے سینے کو کشادہ کر دے اور اسکی تلاوت کے ذریعہ میرے گناہ کے بوجھ کو کم کر دے اور میرے دین اور نفس کو سلامتی عطا کر

🌻 أَھْلَ أُنْسِیوَتُتِمَّ إِحْسَانَکَ فِیَما بَقِیَ مِنْ عُمْرِی کَمَا أَحْسَنْتَ فِیَما
مَضَی مِنْہُ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

🌻 اور مانوس لوگوں کو مجھ سے وحشت زدہ نہ کر اور اپنے احسان کو مکمل کر میری بقیہ زندگی میں جیساکہ تو نے میری گذشتہ زندگی احسان کیا ہے اے سب سے بڑے رحم کرنے والے۔

*☀ ہفتہ کے دن کی زیارت*

🌺 أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ

🌺 میں گواہی دیتا ہوں کہ سوائے اللہ کے کوئی خدا نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں

🌺 لَہُ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ رَسُولُہُ وَأَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ قَدْ

🌺 اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ محمد ابن عبداللہ ہیں

🌺 بَلَّغْتَ رِسالاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لاِمَّتِکَ وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ

🌺 اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے رب کے پیغام کو پہنچا دیا ہے اور آپ نے اپنی امت کو وعظ کیا اور حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا

🌺 بِالْحِکْمَةِ وَالمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِوَأَدَّیْتَ الَّذِی عَلَیْکَ مِنَ الْحَقِّ وَأَ نَّکَ

🌺 اور اس حق کو ادا کر دیا جو آپ کے اوپر تھا اور آپ نے

🌺 قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِینَ،وَغَلَظْتَ عَلَی الْکَافِرِینَ، وَعَبَدْتَ اللهَ

🌺 مومنین کے ساتھ مہربانی کی اور کافروں پر سختی کی اور خلوص کے ساتھ اللہ کی عبادت کی

🌺 مُخْلِصاً حَتَّی أَتیکَ الْیَقِینُ، فَبَلَغَ اللهُ بِکَ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ،

🌺 یہاں تک کہ آپ کو موت آگئی۔ پس خدا نے آپ کو مقربین کے افضل ترین مقام تک پہنچا دیا

🌺 الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنا بِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالضَّلالِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی

🌺 حمد بس خدا کے لئے ہے جس نے آپ کے ذریعہ ہم کو شرک اور گمراہی سے نکالا خدایا درود بھیج محمد وآل محمد(ع)پر

🌺 مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَصَلَوَاتِ مَلائِکَتِکَ وَأَنْبِیائِکَ

🌺 اور اپنی صلوات اور اپنے ملائکہ اور انبیاء ومرسلین اور تمام اپنے مخلص بندوں

🌺 وَالْمُرْسَلِینَ وَعِبَادِکَ الصَّالِحِینَ وَأَھْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِینَ وَمَنْ

🌺 اور آسمان وزمین کے رہنے والوں کی صلوات انکے لئے قرار دے جو تیری تسبیح کرتا ہے

🌺 سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاْخِرِینَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ

🌺 اے اولین و آخرین کے رب اپنی صلوات قرار دے محمد اپنے بندہ

🌺 وَرَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ وَأَمِینِکَ وَنَجِیبِکَ وَحَبِیبِکَ وَصَفِیِّکَ وَصِفْوَتِکَ

🌺 اور رسول، نبی، امانت دار ، اپنے برگزیدہ، اپنے منتخب،اپنے حبیب،

🌺 وَخَاصَّتِکَ وَخَالِصَتِکَ، وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ، وَأَعْطِہِ الْفَضْلَ

🌺 اور اپنے خاص، وخالص، اور اپنی مخلوق میں سے بہترین پر اور انہیں عطا کر

🌺 وَالْفَضِیلَةَوَالْوَسِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ، وَابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً
🌺 بزرگی،فضیلت،اور مقام وساطت اور بلند مرتبہ اور انہیں مقام محمود پر لے جا،
🌺 یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاْخِرُونَ اَللّٰھُمَّ إِنَّکَ قُلْتَ وَلَوْأَنَّھُمْ إِذْ ظَلَمُوا
🌺 جس پر اولین و آخرین رشک کرتے ہوں خدایا تو نے کہا ہے اے رسول اگر یہ لوگ ظلم کر کے بھی تمہارے پاس
🌺 أَنْفُسَھُمْ جَائُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً رَحِیماً، إِلھِی فَقَدْ أَتَیْتُ
🌺 اللہ سے استغفار کرتے ہوئے آئیں اور رسول انہیں بخش دے تو وہ خدا کو بہترین توبہ قبول کرنے والا اور رحیم پائیں گے،
🌺 نَبِیَّکَ مُسْتَغْفِراً تَائِباً مِنْ ذُ نُوبِی، فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاغْفِرْہا
🌺 خدایا تیرے نبی کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ و استغفار کرتا ہوا آیا ہوں،تو درود بھیج محمد وآل محمد( ص)پراور میرے گناہوں کو معاف کر دے،
🌺 لِی،یَا سَیِّدَنا أَتَوَجَّہُ بِکَ وَبِأَھْلِ بَیْتِکَ إِلَی اللهِ تَعَالی رَبِّکَ وَرَبِّی لِیَغْفِرَ لِی
🌺 اےمیرے سردار میں آپ کے اور آپکے اہل بیت کے وسیلہ سے خدا کی بارگاہ کی جانب متوجہ ہوا ہوں جو آپ کا اور میرارب ہے تاکہ وہ مجھے بخش دے

🌺 پھر تین مرتبہ کہیں:

🌺 إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ
🌺 ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جائیں گے
🌺 پھر کہیں:
🌺 أُصِبْنا بِکَ یَا حَبِیبَ قُلُوبِنا، فَمَا أَعْظَمَ الْمُصِیبَةَ بِکَ حَیْثُ انْقَطَعَ
🌺 اے ہمارے دلوں کے محبوب ہم نے آپ کی وجہ سے مصیبت دیکھی تو آپ کی مصیبت کتنی عظیم مصیبت ہے
🌺 عَنَّا الْوَحْیُ وَحَیْثُ فَقَدْنَاکَ فَإِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ راجِعُونَ۔ یَا سَیِّدَنا یَا
🌺 جبکہ مجھ سے وحی منقطع ہو اور اب ہم آپ کے فراق میں مبتلا ہیں پس میں اللہ کے لئے ہوں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والا ہوں،
🌺 رَسُولَ اللهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ، ہذَا یَوْمُ
🌺 اے میرے سردار اے اللہ کے رسول، اللہ کا درود ہو آپ پر اور آپ کے اہل بیت طاہرین پر یہ ہفتہ کا دن۔

*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

*👈تاریخ اسلام کی ایک نشانی*” ایک تبصرہ

  1. Hi there, just became aware of your blog through Google, and found that it’s really informative. I’m going to watch out for brussels. I’ll be grateful if you continue this in future. Lots of people will be benefited from your writing. Cheers! Escape room

اپنا تبصرہ بھیجیں