25محرم شہادت بی بی فضہ سلام اللہ علیہ

میمونہ حبشہ کے بادشاہ کی بیٹی تھیں، فتح خیبر کے بعد آقا کریمؐ نے میمونہ کو اپنی بیٹی سیدہ فاطمہؑ کی خدمت میں پیش کردیا، جنابِ میمونہ سیدہ فاطمہؑ کی خدمت کو اپنے لئے باعثِ فخر سمجھتی تھیں، آپ کے خلوص اور ادب کو دیکھتے ہوئے جنابِ سیدہ فاطمہؑ نے کبھی آپ کو ایک کنیر کی نظر سے نہیں دیکھا بلکہ آپ کے ساتھ روز مرہ کے گھر کے کاموں کی باری بنا لی ایک دن میمونہ کام کرتی تھیں تو دوسرے روز بنتِ رسولؐ، آپ حسنین کریمینؑ اور بناتِ علیؑ سے اس قدر محبت کرتی تھیں کہ اولادِ علیؑ آپ کو اماں کہہ کر پکارتے تھے، جب حسنین کریمینؑ بیمار پڑے تو مولا علیؑ اور سیدہ فاطمہؑ نے منت مانی کہ ہمارے بیٹے صحت یاب ہوجائیں تو ہم تین دن روزے رکھیں گے تب جنابِ میمونہ نے بھی ان پاکیزہ ہستیوں کے ساتھ حسنؑ و حسینؑ کی صحت یابی کے بعد تین روزے رکھے اور ہر روز افطاری کے وقت سائل کو کھانا دے دیتے اور خود پانی سے افطاری کرلیتے اس واقعہ کا قرآن کریم میں بھی ذکر ہے، جنابِ میمونہ کو کیماء گری کا شوق تھا اسی لئے پاک رسولؐ نے آپ کا نام فضہ رکھ دیا فضہ کا مطلب چاندی ہے، آقا کریمؐ نے جنابِ فضہ کو ان کو عزت دینے کے لئے فضہ نام رکھا، دنیا آج تک آپ کو فضہ کے نام سے ہی جانتی ہے۔

ایک بار جنابِ فضہ نے تانبے سے سونا تیار کیا اور مولا علیؑ کو پیش کیا مولاعلیؑ نے فرمایا فضہ اگر آپ اس طریقے سے سونا بناتیں تو زیادہ خالص سونا بنتا فضہ حیران ہوگئیں اور کہا یا امیر المومنین کیا آپ کو بھی سونا بنانا آتا ہے مولا نے امام حسینؑ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا فضہ یہ کام تو ہمارا بچہ بھی کر سکتا ہے، ہم چاہیں تو حکمِ خدا سے زمین کو سونے میں بدل ڈالیں مگر ہم اس لئے خلق نہیں کئیے گئے۔

صحبتِ جناب فاطمہؑ کا یہ اثر تھا کہ جنابِ فضہ قرآن کریم کو اتنا یاد کرچکی تھیں کہ بیس سال آپ نے ہر بات کا جواب قرآنی آیات سے دیا، دن کو روزہ رکھتیں اور رات بھر مصلےِٰ عبادت پر رہا کرتی تھیں۔

جنابِ فضہ کی وفاداری اور اولادِ رسولؐ سے محبت اور ادب کا یہاں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نبی پاکؐ سے عرض کی یارسولؐ اللہ ، رب سے دعا کرکے میری عمر بڑھا دیجئے تاکہ میں آپ کی اولاد کی خدمت کرسکوں، پاک رسولؐ کے بعد جناب سیدہؑ پہ آنے والے مصائب میں بی بی فضہؑ شامل رہیں آپ کی شہادت کے بعد جنابِ زینب بنت علیؑ کی خدمت میں حاضر ہوگئیں، آپ آلِ رسولؐ کے ساتھ ہر مصیبت میں ساتھ رہیں، مدینہ سے کربلاء روانگی کےوقت بھی ساتھ رہیں، کربلاء کے شدید مصائب میں بھی آپ نے جناب زینبؑ کو ایک ماں بن کر سہارا دیا، امام حسینؑ آپ کا اتنا ادب کرتے تھے کہ وقتِ رخصت امام حسینؑ نے الگ سے جنابِ فضہ سے ملاقات کی اور ایک بیٹے کی طرح ان سے رخصت مانگی، جنابِ فضہ آلِ رسولؑ کے ساتھ قید ہوکر کوفہ و شام لائیں گئیں، بازاروں میں جب اسیرانِ کربلاء پر پتھر برسائے گئے تو ضعیف فضہ نے بھی محبتِ اہل بیتؑ میں پتھر کھائے، اور یزید کے سامنے ان اسیران کو پیش کیا گیا تو آپ جنابِ زینبؑ کے سامنے پردہ بن کر حائل ہو گئیں۔

ایک عالم دین سے سنا ہے کہ جنابِ زینبؑ کی شہادت کے بعد آپ کئی سال تک سیدہ زینبؑ کی قبر پر مجاور بن کر بیٹھی رہیں، اس وقت دمشق کا یہ مقام جہاں آج جنابِ زینب دفن ہیں جنگل بیابان ہوا کرتا تھا، آپ ہر آنے جانے والے قافلہ کو پانی پلانے کے بہانے روکتیں اور بتاتیں کہ یہ جس کی قبر ہے یہ عام مستور نہیں یہ نبیوں کے سلطانؐ کی بیٹی ہیں۔ یہ بھی پڑھا اور سنا ہے کہ جنابِ امام زین العابدینؑ اور جناب فضہ کا یومِ شہادت ایک ہی دن ہے، امام زین العابدین کا جب آخری وقت تھا تب آپ نے اپنے بیٹے امام باقرؑ کو حکم دیا کہ اعجازِ امامت سے شام جاو اور ہماری دادی فضہ کا آخری وقت ہے جاکر سہارا دو اور جب وفات پاجائیں تو خود جنازہ پڑھاو۔ آپ نے 120 سال کی عمر میں وفات پائی۔

آپ دمشق کے قبرستان باب الصغیر میں صحابی رسولؐ حضرت بلالؓ اور جنابِ عبداللہ بن جعفر طیارؓ اور محمد ابن ابی بکرؓ کی قبور کے ساتھ کچھ فاصلہ پر دفن ہیں۔

تاقیامت جب تک اولادِ علیؑ کا ذکر ہوتا رہے گا تب تک جنابِ فضہؑ کی وفاداری یاد کی جاتی رہے گی، اور کریمی دیکھیں نبی پاکؐ کی بیٹیوں کی کہ اپنی کنیز کو نہ صرف اپنی ماں بنایا بلکہ فضہ سلام اللہ علیھا کر دیا۔

کروڑوں درود و سلام ہوں وفا کی ملکہ جنابِ فضہ کی ذات اقدس پر۔

4 تبصرے “25محرم شہادت بی بی فضہ سلام اللہ علیہ

  1. Wow, wonderful weblog structure! How long have you been running a blog for? you make running a blog look easy. The full look of your website is magnificent, as smartly as the content! You can see similar: dobry sklep and here e-commerce

  2. Hi, I believe your blog could possibly be having internet browser compatibility problems. Whenever I look at your website in Safari, it looks fine however when opening in Internet Explorer, it has some overlapping issues. I merely wanted to give you a quick heads up! Aside from that, excellent site! I saw similar here: najlepszy sklep and also here: dobry sklep

  3. Greetings from Carolina! I’m bored at work so I decided to check out your website on my iphone during lunch break. I love the knowledge you present here and can’t wait to take a look when I get home. I’m surprised at how quick your blog loaded on my mobile .. I’m not even using WIFI, just 3G .. Anyways, awesome blog! I saw similar here: Sklep online

  4. Hmm is anyone else having problems with the images on this blog loading? I’m trying to find out if its a problem on my end or if it’s the blog. Any feed-back would be greatly appreciated. I saw similar here: Sklep internetowy

اپنا تبصرہ بھیجیں