120 سال کا مگر مچھ منظر عام پر آگیا

120 سال کا مگر مچھ منظر عام پر آگیا 

آسٹریلیا میں موجود جسامت اور عمر کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ 120 سال کا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نمکین پانی میں رہنے والا یہ مگرمچھ 1987 سے مرین لینڈ میں مگرمچھوں کے پارک میں موجود ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 18 فُٹ ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے مگرمچھ کو سالگرہ کے موقع پر کھانے کیلئے مرغی اور مچھلی دی گئی جو کہ اس کے پسندیدہ کھانوں میں شامل ہے۔حکام کے مطابق 1984 میں اس مگرمچھ کو پکڑتے وقت اس کی عمر 30 سے 80 سال کے درمیان تھی اور امکان ہے کہ اب اس کی عمر 120 سال ہوگئی ہے، انسانوں کے پکڑے اور اب تک ان کی تحویل میں رہنے والے اس مگرمچھ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل اس مگرمچھ کو کئی اہم غیر ملکی شخصیات بھی دیکھ چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ، چین کے صدر شی جن پنگ اور آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم بھی اس مگرمچھ کو دیکھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں