9 مئی واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کا اقدام چیلنج

لاہور ہائیکورٹ 9 مئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کا اقدام چیلنج
صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے درخواست دائر کردی

درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیاہے

آئین پاکستان آزادی اظہار رائے پرقدغن عائد نہیں کرتا۔موقف

قوانین کےتحت پیشہ ور صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی آزادی ہے۔موقف

نومئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کےگھروں پرچھاپے مارکرگرفتار کیاجارہاہے۔موقف

گرفتاری کےدوران چادر چاردیواری کا تحفظ پامال کیا جا رہا ہے۔موقف

جیو فینسگ میں صحافیوں کی لوکیشن آنے پر انہیں گرفتار کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔موقف

عدالت پولیس کو صحافیوں کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے استدعا

اپنا تبصرہ بھیجیں