کربلا پہنچنے کے بعد امام حسین علیہ السلام کا تاریخی کا خطاب

امام حسین علیہ السلام 2 محرم 61 ھ کو کربلا پہنچے اور کچھ دیر توقف کے بعد اپنے اصحاب اور اہل بیت کے سامنے یہ خطبہ ارشاد فرمایا:
👈 “اما بعد قد نزل بنا ما ترون من الأمر ، وإنّ الدنيا قد تغيّرت وتنكّرت ، وأدبر معروفها ، واستمرّت حتّى لم يبقَ منها إلاّ صبابة كصبابة الإناء ، وخسيس عيش كالمرعى الوبيل ، ألا ترون أنّ الحقّ لا يُعمل به ، وأنّ الباطل لا يُتناهى عنه ، ليرغب المؤمن في لقاء الله ، وإنّي لا أرى الموت إلاّ سعادة ، والحياة مع الظالمين إلاّ بَرَما الناسُ عبیدُ الدنیا و الدین لعق علی السنتهم یحوطونه مادرَّت معایشُهم فاذا مُحَّصوا بالبلاء قَلَّ الدَیّانون”
اما بعد، معاملات نے ہمارے ساتھ جو صورت اختیار کر لی ہے ، وہ آپ کے سامنے ہے۔ یقیناً دنیا نے رنگ بدل لیا ہے اور بہت بری شکل اختیار کر گئی ہے۔ اس کی بھلائیوں نے منھ پھیر لیا ہے اور نیکیاں ختم ہو گئی ہیں اور اب اس میں اتنی ہی اچھائیاں باقی رہ گئی ہیں جتنی کسی برتن کی تہہ میں باقی رہ جانے والا پانی۔ اب زندگی ایسی ہی ذلت آمیز اور پست ہو گئی ہے جیسا کہ کوئی سنگلاخ اور چٹیل میدان ۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ حق پر عمل نہیں ہو رہا، اور کوئی باطل سے روکنے والا نہیں ہے۔ ان حالات میں مرد مومن کو چاہیے کہ وہ خدا سے ملنے کی آرزو کرے۔ میں جانبازی اور شجاعت کی موت کو ایک سعادت سمجھتا ہوں اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنا میرے نزدیک ذلت اور حقارت ہے۔لوگ دنیا کے غلام ہیں اور دین صرف ان کی زبانوں پر رہتا ہے ۔ یہ بس اس وقت تک دین کے حامی ہیں جب تک ان کی زندگی آرام اور آسائش سے گزرے، اور جب امتحان میں ڈالے جائیں تو دیندار بہت کم رہ جاتے ہیں۔”
📚تحف العقول، ص 174۔
📚تاریخ طبری، ج7، ص300،
📚لہوف ،ص 69)
———————–
التماس دعا

کربلا پہنچنے کے بعد امام حسین علیہ السلام کا تاریخی کا خطاب” ایک تبصرہ

  1. You’re in reality a just right webmaster. The web site loading speed is incredible. It kind of feels that you are doing any distinctive trick. In addition, the contents are masterwork. you’ve performed a great job in this subject! Similar here: sklep internetowy and also here: Dobry sklep

اپنا تبصرہ بھیجیں