سیارہ زحل اپنے ذاتی برج دلو میں بارہ بروج پر اس کے کیا اثرات ہوں گے

اسلام علیکم آج بیان کریں گے اس سیارہ زحل کے بارے میںل جو کہ پلینٹری کیبن میں ایک بہت بڑا سیارہ ہے ۔ یہ ایک بہت ہی سلو رفتار سیارہ ہے جو کہ بہت آہستہ موومنٹ کرتا ہے۔اس سیارے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تخت یا تختہ نوازتا ہے۔زحل کا تخت یا تختہ والی بات بالکل صحیح نہیں ہے میں اپنے ناقص علم کے متعلق کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ ساڑھ ستی بھی صحیح نہیں ہے اس کو غلط بیان کیا جاتا ہے۔زحل نے ڈھائی سال بعد اپنا گھر تبدیل کیا ہے۔ اس نے 18جنوری 2023 کو برج جدی سے برج دلو میں داخل ہوا ہے۔اور جو کہ اس کا اپنا ذاتی گھر ہے یہ آپ کی زندگی میں تبدیلی آئے گا یہ ڈھائی سال جو ادھر رہے گا اور اپنے گھر میں مزید بہتری لائے گا۔ہم زائچےکے مطابق ہر برج کے حوالے سے دیکھیں گے کس برج میں کس گھر میں آیا ہے اور کس برج کے لیے کیا فوائد سامنے لائے گا ۔
ہم سے پہلے برج حمل والوں کی یہ دیکھیں گے کہ برج حمل میں کس گھر میں آیا ہے اور کیا فوائد سامنے لے کر آ سکتا ہے۔برج حمل میں یہ گیارہویں گھر میں آیا ہے یہ اس کا اپنا گھر ہے۔ یہاں جو طاقتور پوزیشن میں موجود ہے سب سے پہلے تو یہ ان کی انکم میں اضافہ کرے گا دوستوں سے فوائد حاصل کرے گا۔ یہ آپ کی چھوٹی کوششوں سے بڑے فوائد حاصل کرے گا۔اس وقت سب سے زیادہ فائدے جب ٹرازٹ میں طاقتور ہوگا یہ آپ کو بہت سارے فوائد دے کر جائے گا۔بڑے بہن بھائیوں سے بھی اچھی خبر موصول ہوں گی۔ آپ کی امیدیں اور سوچ زیادہ بہتر ہوگی۔ یہ جو ڈھائی سال کا قیام ہوگا یہ آپ کے لئے بہت مفید ہو گا۔ اگر آپ کے پیدائشی زائچے میں زحل۔کمزور حالت میں ہوگا۔ تو آپکو نیلم سٹون استعمال کرنا ہوگا جو کہ آپ کو مزید آپ کی زندگی میں بہتری لائے گا۔
ہم بات کریں گے برج ثور والوں کے لیے کہ یہ کس گھر میں آیا ہے برج ثور میں یہ دسویں گھر میں آیا ہے۔یہ اس کا ذاتی گھر ہے تو اس کو بہت زیادہ فائدے دے کر جائے گا اور یہ نوّے گھر سے دسویں گھر میں آیا ہے۔یہ آپ کو اچھی انڈسٹری کی طرف توجہ کرے گا چوٹی موٹی انڈسٹری لگائے گا اپنے گھر بنوا دے گا یا گورنمنٹ جاب دلوائے گا۔یا پہلے سے موجود جاب میں ترقی دلوا سکتا ہے۔اور جب زحل طاقتور ہوگا تو باہر کے ملک سفر بھی ضرور ہوسکتا ہے۔ اگر آپ پارلیمنٹ کے ممبر ہیں تو بہت اچھا بولنے کا موقع ملے گا۔ آپ کی تعریف بھی ہو سکتی ہے۔اگر زحل پیدائشی زائچے میں کمزور ہے تو آپ کو بھی نیلم سٹون یوز کرنا ہوگا تاکہ آپ کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوں۔
برج جوزا والوں کے لئے یہ بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ زحل کا گیارہویں گھر میں آنا برج جوزا والوں کے لیے یہ ایک بہت ہی مفید ثابت ہونے والا ہے۔ڈھائی سال سے آٹھویں گھر سے نکل کر نویں گھر میں آیا ہے۔برج جوزا والوں کے لئے اسٹیٹس اور صحت میں بہتری آئے گی آپ کو باہر کے ملک کے سفر بھی آ سکتے ہیں چھوٹی موٹی ایفرٹ سے آپ کو بڑے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔آپ کی روحانیت کو بھی یہ بڑھا دے گا اور جتنے بھی کیسز لیٹگیشنز موجود تھی ان کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔آپ کو والد کی طرف سے بہت سے فوائد ملیں گے اور اس کے علاوہ اگر پیدائشی غچے میں زحل کمزور ہے تو نیلم سٹون کا استعمال کرنا ہوگا گا۔تاکہ آپ نے مزید آسانیاں پیدا ہو سکے اور آپ کا زائچہ مضبوط ہو سکے۔
برج سرطان والوں کے لیے ساتویں گھر سے نکل کر آٹھویں گھر میں آیا ہے۔ آٹھواں گھر اچھا نہیں ہے لیکن اس کے مالک کا گھر ہے تو۔ جب جب یہ طاقتور ہوگا آپ کو بہت سے فائدے دے گا۔ وراثتی جائیداد میں فائدہ ہوگا۔ آسانی سے پیسے وصول ہو گا اور زندگی میں بیماریوں سے نجات ملے گی۔لیکن جب یہ کمزور ہوگا تو آپ کی بیماری میں اضافہ ہوگا۔ وراثتی جائداد میں جھگڑے ہوں گے اور پیسے جا وصول بھی ممکن نہیں ہوگا اور آپ کے سامنے مسائل بھی آئیں گے۔مزید آپکے زائچے کے مطابق دیکھنا ہوگا کہ پیدائشی زائچے میں کہاں پڑا ہے اور کس حالت میں پڑا ہے۔ اس کے مطابق ہم آپ کو مزید گائیڈ کر سکتے ہیں۔

برج اسد والوں کے لیے یہ برج جدی سے نکل کر برج دلو میں داخل ہوا ہے۔ برج جدی چھٹے گھر میں موجود ہے۔ برج اسد والوں کے لیے یہ اچھا ٹائم پیریڈ رہے گا۔پرانے لیٹیگیشن، شریک حیات کے ساتھ مسائل جھگڑے وغیرہ، یہ سب کچھ اس ٹائم پیریڈ میں ختم ہو جائے گا اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پوزیٹو تبدیلیاں بھی ملیں گی۔ازدواجی زندگی کے اندر جتنے بھی مسائل تھے۔وہ بہتری کی طرف جائیں گے۔ اور آپ اگر آپ باہر کے ملک رہتے ہیں تو آپ کو نیشنلٹی ملنے کے چانسز زیادہ ہوں گے۔ آپکا بزنس سکیل مزید بہتر ہوگا ۔اور فیملی آپ کی مدد گار رہے گی۔فیملی سے آپ کو فوائد مل سکیں گے۔برج اسد والوں کے لیے پیدائشی زائچہ میں اگر زحل کمزور ہے تو آپ کو نیلم کا سٹون پہننا چاہیے۔
برج سنبلہ والوں کے لیے پانچویں گھر سے نکل کر چھٹے گھر میں آیا ہے جو کہ اس کا ذاتی گھر ہے۔ زحل کا یہاں آنا آپ کی فنانشنل پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔آپ کے جھگڑے لیٹیگیشن کو ختم کرے گا اور وائف کے ساتھ جو جھگڑے، طلاق کی نوبت تک جو معاملات تھے وہ ٹل جائیں گے۔ اور اس میں مزید بہتری دیکھنے کو ملے گی۔لیکن جب زحل کمزور ہوگا۔ تو پھر انہی چیزوں کو وہ بڑھاوا دے گا۔ گھر میں آپ کو جھگڑے دیکھنے کو ملیں گے ڈپریشن کا شکار ہوجائیں گے اس کے ساتھ ساتھ طلاق کی نوبت بھی آ سکتی ہے
آپ کی صحت بھی خراب ہو سکتی ہے۔زندگی میں بہت سے مسائل سامنے آ سکتے ہیں یہ ساری چیزیں خراب ہو سکتی ہیں اگر آپ کا زحل کمزور ہو جائے۔
برج میزان والوں کے لیے چوتھے گھر سے پانچویں گھر میں آیا ہے جو اس کا ذاتی گھر ہے۔ یہ ایک بہت اچھا گھر ہے آپ کو اولاد مل سکتی ہے۔آپ اپنے ریلیشنشپ میں جذباتی رہ سکتے ہیں۔آپ کی تعلیم اچھی رہے گی۔ خاص طور پر ٹیکنیکل تعلیم جو ہے وہ مزید بہتر ہو جائے گی۔ آپ کی قیاس آرائیاں اچھی رہیں گی۔آپ کی لاٹری بھی لگ سکتی ہے محبت میں کامیابی مل سکتی ہیں ڈپریشن میں بھی کمی ہو گی
اولاد میں خوشی مل سکتی ہے۔ اگر آپ کے پیدائشی زائچے میں زحل کمزور ہے تو آپ کو نیلم کا سٹون استعمال کرنا ہوگا۔
برج عقرب والوں کے لیے یہ تیسرے گھر سے چوتھے گھر میں آیا ہے۔ اگر پیدائشی گھر میں طاقتور موجود تھا تو یہ آپکی زندگی میں خوشیاں، فیملی میں خوشیاں اور بھی سے فوائد بھی دے گا۔ ٹرازٹ میں طاقتور ہونا اچھے فوائد اور بہتریاں لائے گا۔
برج قوس والوں کے یہ دوسرے گھر سے تیسرے گھر میں آیا ہے۔ یہ اُنکے لیے بہت خوش بخت بات ہے۔ جب میں تیسرے گھر میں آیا ہے تو۔ آپکی ڈیویلپمنٹ میں اضافہ کرے گا، کنفائڈنس میں اضافہ کرے گا۔ بڑے بڑے پروجیکٹ میں مدد کرے گا۔ نئی دوستیاں بن سکتی ہیں۔ باہر کے ملک سفر پر جا سکتے ہیں۔ چھوٹے موٹے سفر پیش آ سکتے ہیں جو کہ فائدہ مند ثابت ہونگے۔ اگر زحل آپکے پیدائشی زائچے میں طاقتور ہے تو آپکو نیلم کا سٹون پہننا چاہیے۔
برج جدی والوں کے لیے یہ اُنکے طالع سے دوسرے گھر میں آیا ہے۔ یہ آپکی ویلتھ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ خاندان میں اضافہ کرے گا۔پروفیشنل اسٹیٹس میں بہتری لائے گا۔نئی ایسیٹس بن سکتے ہیں۔ فیملی کے اندر خوشیاں آ سکتی ہیں۔ صحت بہتر ہو سکتی ہے۔ اگر یہ آپکے پیدائشی زائچے میں طاقتور ہے تو آپکو نیلم کا سٹون استعمال کرنا چاہئے۔

برج دلو والوں کے لیے اُنکو تو شکرانے کے نفل ادا کرنے چاہییں۔ یہ انکے لیے بارویں گھر سے اسکے اسینڈنگ میں آ چکا ہے۔ جو کہ گین اور کانفڈینس لیول کو بہتر کرے گا۔ نئی جاب بھی مل سکتی ہے۔پروفیشنل اسٹیٹس میں بہتری آئے گی۔ آپکے بولنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔ صحت جو کہ کافی عرصے سے خراب آرہی تھی اب بہتر ہوجائے گی۔ اور آل تمام تر چیزوں میں بہتری آئے گی۔ اگر آپکے پیدائشی زائچے میں کمزور حالت میں موجود ہے تو نیلم کا سٹون پہننا ایک مفید چیز ہوگی۔ اور زحل کا یہ ٹائم پیریڈ ڈھائی سال تک رہے گا۔ اور اس میں آپکو یہ بہت دے فائدے دے کر جائے گا۔
برج حوت والوں کے لیے یہ گیارہویں گھر سے بارویں گھر میں آیا ہے۔ یہ اس کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ شادی کے ریلیشن میں بہتری آئے گی۔ جاب میں بہتری آئے گی۔ اخراجات جو کہ بہت زیادہ تھے اُن میں کمی آئے گی۔ باہر کے ملک رہتے ہیں تو آپکے لیے بہت فائدے ہونگے۔ اپک دولت کو بڑھائےگی۔ اگر پیدائشی زائچے میں کمزور حالت میں موجود ہے تو آپکے بہت سے مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ ایک مختصر سا تجزیہ تھا۔ زحل کا بارہ بروج میں کیا کیا اثر کرے گا۔ ڈھائی سال کے یہ ٹرازٹ ہوا ہے۔ ہم نے زحل کو اوپر بیان کردیا ہے باقی مزید اپنے زائچے کے مطابق چیک کروانا چاہتے ہیں تو اپنی ڈیٹ اور برتھ،ٹائم آف برتھ،اور پلیس آف برتھ میرے واٹس ایپ پر بھیج دیں جو میرے چینل پر موجود ہے۔ اور اوپر ویڈیو میں بھی آپکو مل جائے گا۔
آسڑالوجر سید مبشر علی رضوی
03101472925

اپنا تبصرہ بھیجیں