پاکستان اور آذربائیجان کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پرمتفق

پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں جس کے نتیجے میں تجارتی ٹرن اوور کو تین گنا بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران سفیر نے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے نمائشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہمارے پاس ویزا کا بہت آسان طریقہ ہے جسے حاصل کرنے کیلئے صرف تین گھنٹے لگتے ہیں۔ خضر فرہادوف نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ توانائی، صحت اور زراعت کے شعبے میں تعاون کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی پاکستان سے چاول درآمد کر رہے ہیں اور پاکستانی چاول کی آذربائیجان میں بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے حق میں تجارتی تعلقات چاہتے ہیں اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 300 سے زائد تاجر آذربائیجان کا دورہ کر چکے ہیں۔ خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان نے چاول پر عائد ڈیوٹی ختم کر دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے آذربائیجان کو چاول برآمد کیا جائے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے سفارتی تعلقات ہیں تجارت بڑھانے کے لیے یقینی طور پر نئی مصنوعات کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات ہیں اور آذربائیجان بھی آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پرمتفق” ایک تبصرہ

  1. You’re actually a good webmaster. This site loading pace is incredible. It seems that you’re doing any unique trick. Moreover, the contents are masterpiece. you have performed a magnificent job in this topic! Similar here: dyskont online and also here: Sklep online

اپنا تبصرہ بھیجیں