ریلوے لائن ایم ایل ون پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز میں اصلاحات اور مین لائن ون کی اپ گریڈیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سید نوید قمر، خواجہ سعد رفیق اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ریلوے میں جاری اصلاحات اور ڈیجٹلائیزیشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس تباہ کن سیلاب کے بعد ریلوے نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے آپریشنز کو بحال کیا۔ اس وقت ریلوے کی ڈیجٹلائیزیشن پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے ٹکٹنگ کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کو مین لائن ون (ML-1) اپ گیرڈیشن منصوبے پر پیش رفت بالخصوص منصوبے کے مختلف آپشنز اور مراحل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں